Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

56 - 81
کے اعلان کرنے والے یتیمِ ابی طالب نے (سلام ہو ان پر، صلوٰۃ ہو ان پر ) اُس وقت جواب دیا جب قدید کے ریگستان میں قرض کی خرید ی ہوئی ایک اونٹنی کے سوا اس کے پاس کچھ نہ تھا۔ پھر جب ہونے کے بعد اسی واقعہ کو مدینہ کی مسجد میں اس طرح دیکھا گیا کہ وہی تاج جو سونے کی زنجیروں میں بند ھا ہوا 2 کج کلاہ ایران کے سر پرلٹکتا رہتا تھا، اسی مدلجی دہقان کے سر پر رکھا ہوا ہے، جواہر نگار کمر بند اس کی کمر سے باندھا گیا ہے، زیور پہنائے گئے ہیں، تو کرۂ زمین کا جو سب سے بڑا باد شاہ تھا  3کتنی پستی کے لہجہ میں کہہ رہا تھا: سراقہ !ہاتھ اٹھا اور بول اﷲ أکبر۔ اسی کے لیے ساری ستایش ہے جس نے کسریٰ سے چھینا اور مالک بدو کے بیٹے اس سراقہ کو پہنایا جو بنی مدلج کے گنواروں کا ایک گنوار ہے۔ فاروق اعظمؓبھی اس کے ساتھ اﷲ أکبر اﷲ أکبر کا نعرہ لگاتے جاتے تھے۔
بہرحال قریش کا آخری منصوبہ اسی خاک میں مل گیا جو ان کے سرو ں پر پڑی ہوئی تھی۔ مکی زندگی ختم ہو گئی، اس زندگی میں جو کچھ دکھانا تھا، جن باتوں کا تجربہ کرانا تھا، جس کی گواہیاں مہیا کرنی تھیں، سب کام پورا ہو گیا، بڑے سکون، انتہائی ثبات ، کامل استقامت سے پورا ہوا۔
اور دیکھو کہ اس زندگی کے ختم ہونے کے ساتھ جیسا کہ میں نے کہا تھا جو آگے تھے پیچھے ہو گئے اور جوپیچھے تھے آگے ہوگئے، مدینہ ایمان سے بھر گیا، حالاںکہ وہاں کے لوگ بعد کو آئے، لیکن جن میں وہ خود آیا تھا بخت کی کوتاہی دیکھو کہ ان میں اکثروں کو اب تک ہو ش نہیں آیاکہ بڑائی کے نشہ میں متوالے ہیں،کچھ شکوک کی چادر اپنے ایمانی احساس پر ڈالے ہیں، دل کے متعلق بالکل اطمینان ہے لیکن دماغ سے ان کو تاہ نظروں کا دماغ کچھ بد گمان ہے۔

٭  ٭  ٭   ٭

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter