ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2014 |
اكستان |
|
آخر میں دعائِ خیر کروائی نیزشرکا کے لیے اَسناد جاری کرنے کا اِعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) یکم شعبان المعظم١٤٣٥ھ / ٣١مئی ٢٠١٤ء بروز ہفتہ سے حسب ِسابق جامعہ مدنیہ جدید میں اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمدحسن صاحب نے دَورۂ صرف ونحو کا آغاز کیا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،١٩جون کو دورہ کا اِختتام ہوگا،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ ٨ جون بعد نمازِ عشاء شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب شبانِ ختم نبوت کی دعوت پر دس روزہ ختم نبوت کورس میں شرکت کے لیے مدرسہ عبداللہ بن عمر گجومتہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے ختم ِ نبوت کے موضوع پر مفصل بیان فرمایا۔ ١٢ جون بعد نمازِ مغرب شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مولوی زُبیر الحسن صاحب کی دعوت پر دارُالعلوم جامعہ عثمانیہ راجہ جنگ تشریف لے گئے جہاں آپ نے مختصر بیان فرمایا۔ ١٤ جون بعد نمازِ مغرب شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،مولوی قاسم صاحب کی دعوت پر کوٹ رادھا کشن تشریف لے گئے جہاں آپ نے مختصر بیان فرمایا۔