ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2014 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّابَعْدُ ! جنوبی وزیرستان کی مہم جوئی کے بعد شمالی وزیرستان پر فوجی مہم جوئی کی منصوبہ سازی کی خبریں وقتاًفوقتاً آتی رہیں اور ہر بار اُن کی اِس اَنداز کی تردید بھی ہوتی رہی کہ جن میں بجائے خود ایک قسم کا تردّد ہوتا، اِس صورتِ حال سے سنجیدہ طبقہ نے یہ محسوس کر لیاتھا کہ منصوبہ ساز بودے پن کاشکار ہیں اورجب منصوبہ سازوں کے اُوپر بھی منصوبہ سازہوں تو کون نہیں جانتا کہ آخری فیصلہ اُن ہی کاچلتا ہے۔ ہمارے ملک کے مقتدراِداروں میں قادیانی اور آغاخانی مسلمانوں کے رُوپ میں چھپے بیٹھے ہیں۔ہندوستان ،اِسرائیل اورمغربی قوتیں اِن کی پشت پناہ ہیں اور یہ اُن کے سستے ترین اور وفادار جاسوس ہیں اِن کا کام ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کو آپس کے اِختلافات اور لڑائیوں میں اُلجھائے رکھیں تاکہ یہ مذہبی، سیاسی ،عسکری اور معاشی طور کبھی مستحکم نہ ہوسکیں ،شمالی وزیرستان کی صورتِ حال بھی اِسی ایجنڈے کاحصہ ہے ۔ راقم الحروف اِس پر مزید بھی لکھناچاہتاتھاکہ جامعہ کے مدرس اورمیڈیا سیل کے نگران مولانا اِسحاق صاحب نے اوریامقبول جان صاحب کی تحریر کاتراشہ مجھ کو بھجوایاجوروزنامہ ایکسپریس میں