ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2014 |
اكستان |
|
دھوکے میں مبتلا ہیں۔ جامعہ مدنیہ جدید میں منعقدہ 20روزہ کمپیوٹر شارٹ کورس ( مولانا محمد فہیم صاحب،مدرس شعبہ کمپیوٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اِمتحان کے فوراً بعد جامعہ مدنیہ جدید کے اِنتظامیہ نے طلباء کے لیے 20 روزہ مختصر'' شعبان کمپوٹر کورس'' کرنے کا اِعلان کیا جس کی اِنٹر نیٹ پر بھی تشہیر کر دی گئی۔ وقت اور نشستیں محدود ہونے کی بناء پر دُور دراز کے طلباء نے فون پر پیشگی رابطوں کے ذریعہ اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی سعی شروع کر دی ، مجموعی طور پر پچیس داخلے ہوئے جس میںپندرہ طلبائِ کرام کورس کے اِختتام پر اِمتحان میں کامیاب قرار د پائے، کورس میںشمولیت کرنے والے طلبا کی کمپوٹر تعلیم مختلف نوعیت تھی اُن میں سے بعض ایسے بھی تھے جن کو کمپوٹر تعلیم سے ذرا بھی واقفیت نہ تھی بالکل مبتدی تھے لیکن پھر بھی انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ بعض اُن میں ایسے بھی تھے جو پہلے کسی اکیڈمی کالج وغیرہ میں تعلیم کی سندحاصل کرچکے تھے لیکن خود اُن کے بقول ان کو یہاں 20روزہ مختصر کورس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملاجو پہلے کسی کمپیوٹر اَکیڈمی میں پڑھنے سے حاصل نہیں ہوا ۔مولانا محمد سلیم حنفی جواِس کورس کے شرکا میں سے ایک تھے ،کہتے ہیں کہ'' میں کمپیوٹرسے کئی سالوں سے وابستہ ہوں لیکن جو فائدہ یہاں ہوا وہ بیان سے باہر ہے ۔''مولانا عمر صاحب کہتے ہیں ''میں پہلے کمپیوٹر اَکیڈمی میںپڑھتا رہاہوں لیکن اَکیڈمی میں اِس طرح محنت نہیں کرائی جاتی جس طرح یہاں کرائی گئی اور نہ ہی اَکیڈمی میں اِس طرح سمجھایا جاتا ہے جس طرح ہر طالب ِعلم کو فردًافردًاسمجھایا گیا۔'' کمپیوٹر کورس میں جو اَسباق پڑھائے گئے اُن کا مختصر خلاصہ یہ ہے : کمپیوٹرکی اِبتدائی بنیادی معلومات،کمپیوٹرکاتعارف،آلات،نوٹ پیڈ، کمپوزنگ،اِن پیج، کورل ڈرا،ایم ایس ایکسل،ایم ایس ورڈ،عربی کتب پر مشتمل مکتبہ شاملہ اور اُردوکتب کا سب سے پہلا اور بڑا ذخیرہ'' مکتبہ جبریل ''۔مکتبہ جبریل کے لیے کتاب تیار کرنے والا سوفٹ وئیر ''بک آتھر''۔کمپیوٹر