ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2014 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) حدیث نقل کرنے میں کسی صحابی سے غلط بیانی ثابت نہیں صحابہ کے ''اَقوال'' بھی ''حدیث'' ہیں۔'' کفر '' اور'' فعلِ کفر '' میں فرق کفر کا فتوی لگانے میں بے اِحتیاطی سے کافروں کی تعداد بڑھ جائے گی بدعتی دُنیا میں ہر جگہ ہوتے ہیں،ناواقف زیادہ ہوںگے تو بدعتی بھی زیادہ ہوںگے ( کیسٹ نمبر 79 سائیڈA,B 22 - 11 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے کہ تین ایسی چیزیں ہیں کہ جو اِیمان کی جڑ ہیں ثَلَاث مِنْ اَصْلِ الْاِیْمَانِ ۔ ایک یہ کہ اَلْکَفُّ عَمَّنْ قَالَ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ جو آدمی لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہہ لے اُس سے رُک جاؤ لاَ تُکَفِّرْہُ بِذَنْبٍکسی گناہ کی وجہ سے اُسے کافر نہ کہو وَلَا تُخْرِجْہُ مِنَ الْاِسْلَامِ بِعَمَلٍ ١ کوئی برا کام ہوجائے تو اُس کی وجہ سے اُس کو اِسلام سے خارج نہ کرو، خارج نہ سمجھو ۔ یہ تو بالکل ایسے ہو گیا جیسے میں نے عرض کیا تھا پچھلی دفعہ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک جماعت پیدا ہوئی فرقہ پیدا ہوا جنہیں حَرُوْرِِیْ بھی کہا جاتا ہے اور'' خوارج'' بھی کہا جاتا ہے ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٥٩