ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2014 |
اكستان |
|
''حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جو شخص روزانہ(سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) پچاس مرتبہ پڑھے گا توقیامت کے روز اُسے آواز دی جائے گی اے اللہ کے مدح کرنے والے ! کھڑا ہو اور جنت میں داخل ہوجا۔ '' سو بار روزانہ پڑھنے کی فضیلت : (١٩) عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ ''مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) مِأَةَ مَرَّةٍ غَفَرَ اللّٰہُ لَہ خَطِیْئَتَہ خَمْسِیْنَ عَامًا مَااجْتَنَبَ خِصَالاً اَرْبَعًا اَلدِّمَائُ وَالْاَمْوَالُ، وَالْفُرُوْجُ وَالْاَشْرِبَةُ۔ (شعب الایمان للبیہقی حدیث ٢٣١٨) ''حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس نے(سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) کوسو مرتبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ اُس کے پچاس سال کے گناہ معاف فرمادیں گے بشرطیکہ وہ چار گناہوںسے بچتا رہے یعنی (١)قتل سے (٢)چوری سے (٣)زِنا سے (٤) شراب نوشی سے۔'' (٢٠) عَنْ فَیْرُوْز رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ ''مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) مِأَةَ مَرَّةٍ فِی الصَّلٰوةِ اَوْ غَیْرَھَا کَتَبَ اللّٰہُ لَہ بَرَائَ ةً مِّنَ النَّارِ ۔ (طبرانی کبیر ج ١٨ ص ٣٣١ مجمع الزوائد ج ٧ ص ١٤٥ )'' ''فیروز رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے نماز میں یا نما زکے علاوہ سو مرتبہ(سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) کو پڑھا تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے جہنم سے بری ہونے کاپروانہ لکھ دیں گے۔ '' شب ِ جمعہ میں پڑھنے کی فضیلت : (٢١) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) لَیْلَةَ الْجُمُعَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ فَقَدْ اَدّٰی مِنْ حَقِّ الْجُمُعَةِ اَدَّتْ حَمَلَةَ الْعَرْشِ مِنْ حَقِّ الْعَرْشِ ۔ (ابو لعیم فی فضائلھا)