Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014

اكستان

47 - 65
رسول اللہ  ۖ  کے متعلق اُس کے کانوں میں پڑتی تھیں اُن کا موازنہ کر رہا ہے اور دیکھ رہا ہے کہ میرے ذہن میں جو پچھلا خاکہ ہے اُس خاکے سے یہ نہیں ملتا۔ اُس کے ذہن کے پرانے خاکے دُھلنے شروع ہوگئے، نئی چھاپ پڑنی شروع ہوئی۔
رسول اللہ  ۖ  اَگلے دِن پھر تشریف لائے پھر پوچھا   مَا عِنْدَکَ یَاثُمَامَةُ  ثمامہ  !  کیا خیال ہے تمہارا  ؟  اُس نے پھر وہی تین باتیں دھرائیں ۔ آپ نے پھر کوئی بات نہیں کی اور خاموشی سے تشریف لے گئے اور اپنے معاملات میں مصروف ہوگئے وہ جیل میں سارے منظر دیکھتا رہا۔ ایسی جیل تھی جس سے وہ ........ نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اگر اُسے کسی الگ جیل میں بند کر دیا جاتا اور پھر ایسا ماحول ہوتا تووہ سوچ سکتا تھا کہ شاید متاثر کرنے کے لیے مصنوعی ماحول قائم کردیا گیا ہے تاکہ میرے ذہن پر اَثر ہو  میری سوچ کو بدلہ جائے اُسے ایک سچے اور کھرے اور حقیقی ماحول میں رکھا تاکہ وہ اِسلام کی صحیح تصویر دیکھے۔ 
تیسرا دِ ن آیا رسول اللہ  ۖ  نے پھر اُس سے پوچھا  مَا عِنْدَکَ یَاثُمَامَةُ   اُس نے پھر وہی تین باتیں کیں ۔نبی علیہ الصلوة والسلام تشریف لائے اور صحابہ کو حکم دیا کہ ثمامہ کو چھوڑ دو۔ اُس کو چھوڑ دیا گیا ،وہ چلا گیا۔ باہر نکلا وہیں کہیں باغ تھا وہاں پانی تھا وہاں جا کر نہایا دھویا، ترو تازہ ہوا، کوئی اُس کا پیچھا نہیں، کوئی تعاقب نہیں، کوئی خطرہ محسوس نہیں کررہا، وہ یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ کوئی پہرہ دار ساتھ کریں جو مجھے باہر پہنچائے تاکہ کوئی مجھے نقصان نہ پہنچائے۔ 
نبی علیہ السلام نے ایک اُصول بتادیا اِسلام کا کہ اِسلام میں اگربچہ یا عورت بھی کسی کو اَمان دے دے تو فیلڈ مار شل پر بھی لازم ہوگا کہ اُس اَمان کا اِحترام کرے چہ جائیکہ نبی علیہ السلام حکم دیں۔ یہ اِسلام کا بہت بڑا اُصول ہے ایسا اُصول ہے کہ آج کی دُنیا میں جو مہذب دُنیا کہلاتی ہے کسی کا یہ    اُصول نہیں ہے چنانچہ اُسے چھوڑ دیا ،وہ گیا، نہایا دھویا اور نہادھو کر واپس آیا، واپس آکر مسجد نبوی میں  نبی علیہ السلام کے پاس آکر کہنے لگا  اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً رَسُوْلُ اللّٰہِ  اُس نے کلمہ پڑھا اور اپنے اِسلام کا اعلان کیا، نبی علیہ السلام نے اُس کا اِیمان قبول فرمایا۔
 اِس کے بعد پھر اُس نے عرض کیا کہ جب آپ کے دستے نے مجھے اُٹھا یا تھا کمانڈو ایکشن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 بے اَولاد کی اَولاد 6 2
4 درسِ حدیث 8 1
5 نبی علیہ السلام کے بعد حقیقی منافق کا کھوج نہیں لگایا جاسکتا : 9 4
6 اِن کی دلداری ،حکمت اور فائدہ : 9 4
7 آپ کے بعد منافقین کے متعلق پالیسی ،حضرت عمر کے اِرشادات : 10 4
8 نفاق کی ظاہری علامات : 11 4
9 صوفیاء کے چاروں سلسلے حضرت حسن بصری کے واسطہ سے حضرت علی تک : 12 4
10 حضرت اَبوبکر اور سلسلۂ نقشبندیہ : 12 4
11 حضرت حسن بصری کو حجاج سے خطرہ اور اُس کی وجہ : 13 4
12 ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات : 13 4
13 حسن بصری کے بارے میں اِبن ِ سیرین کی تعبیر : 15 4
14 ظاہر ی منافق کے بارے میں حضرت حسن بصری کا فتوی، پھر رُجوع : 16 4
15 علماء کے نزدیک اِس حدیث کا مطلب : 17 4
16 مگر خبردار، کفر کا خطرہ ! : 17 4
17 اِسراء و معراج 18 1
18 اِسراء و معراج کا فرق : 18 17
19 آرائِ مختلفہ دَربارۂ معراج : 18 17
20 آغاز ِ معراج : 18 17
21 تعین ِسالِ سفرِ معراج : 19 17
22 تعین ِماہ : 19 17
23 تعین ِرات : 19 17
24 کیفیت سفرِ معراج : 20 17
25 اہلِ اِلحاد کا اِستدلال اور اُس کا رَد : 21 17
26 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 23 17
27 اِس قرآنی اِرشاد میں جسمانی معراج کی وجوہات حسب ِ ذیل ہیں : 23 17
28 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 24 17
29 اِسلام کیا ہے ؟ 27 1
30 چوتھا سبق : روزہ 27 29
31 روزہ کی اہمیت اور فرضیت : 27 29
32 روزوں کا ثواب : 27 29
33 روزوں کا خاص فائدہ : 29 29
34 قصص القرآن للاطفال 31 1
35 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 31 34
36 ( حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کا قصہ) 31 34
37 تعلیم النسائ 37 1
38 زنانہ اسکول اور مدارس سے متعلق حضرت تھانوی کی رائے : 37 37
39 زنانہ اسکول میں تعلیم کا ضرر : 37 37
40 یہ میری رائے ہے فتوی نہیں ہے : 38 37
41 زنانہ اسکول میں مفسدہ کی وجہ اور اَصل بنیاد : 38 37
42 سیرت خُلفا ئے راشد ین 39 1
43 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 39 42
44 حضرت ذوالنورین کی خلافت : 39 42
45 بقیہ : اِسراء و معراج 40 17
46 ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی دے گئے 41 1
47 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 1
48 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 51 47
49 اِسلامی معاشرت 56 1
50 نکاح کے درجے : 56 49
51 بقیہ : ایک اَنوکھا ''سبق ''جو حضرت مدنی دے گئے 57 46
52 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 58 1
53 فضائل سورۂ اِخلاص 58 52
54 نمازوں کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 58 52
55 بقیہ : تعلیم النساء 60 37
56 شبِ معراج 61 1
57 اَخبار الجامعہ 62 1
58 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter