ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٩ اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مولانا طارق محمود صاحب کی دعوت پر قصور میں جامعہ اَنوار القرآن تشریف لے گئے اور عظمت ِ قرآن اور حفاظت ِ قرآن کے موضوع پر بیان فرمایا ، بعد اَزنمازِ عصر روانگی ہوئی ،والحمدللہ۔ ١١ اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب قاری یٰسین صاحب کی دعوت پر رائیونڈ بائی پاس ختم نبوت کے پروگرام میں تشریف لے گئے جہاں آپ نے ختم ِ نبوت کی اہمیت کو واضح فرماتے ہوئے مرزا ملعون کی جھوٹی نبوت اورکذب و دَجل کو واضح فرمایا۔ ١٢اپریل کو کراچی کے جناب حافظ فرید احمد صاحب جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، بعد نمازِ مغرب ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی اور اگلے روز جامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کے سالانہ اِجلاس میں شرکت کرنے کے بعد واپس تشریف لے گئے۔ ١١جمادی الثانی/١٢ اپریل بروز ہفتہ بعد مغرب جامعہ مدنیہ جدید میں عظیم الشان ختم ِنبوت کانفرنس منعقد ہوئی جو رات گئے ساڑے تین بجے تک جاری رہی جس میں ملک بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی، ختم ِ نبوت کے پر وانوں نے قافلوں کی صورت میں جوق دَر جوق کانفرنس میں شرکت کی، اِس موقع پر جامعہ ہذا کے تقریبًا دو سو فضلائے کرام کی دَستار بندی بھی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اِس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں اور اُس کے لیے دن رات محنت کرنے والوں کوماجور فرمائے، آمین۔ ١٢جمادی الثانی ١٤٣٥ھ/١٣ اپریل ٢٠١٤ء بروز اِتوار بعد ظہر جامعہ مدنیہ جدید کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اِجلاس جامعہ مدنیہ جدید میں منعقد ہواجس میںتعلیمی ، تعمیراتی اورمالیاتی اُمورپر مشاورت ہوئی ، تعلیمی و مالیاتی اُمور پر اِطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے اَرکانِ شورٰی نے اہلِ خیر حضرات