ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) حقیقی منافق کا نبی علیہ السلام کے بعد کھوج نہیں لگایا جاسکتا آپ کے بعد منافقین کے متعلق حضرت عمر کے پالیسی اِرشادات ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات ( کیسٹ نمبر 78 سائیڈA,B 08 - 11 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت آقائے نامدار ۖ نے جن باتوں سے ڈرایا ہے اُن میں ایک ''نفاق'' بھی ہے۔ منافق عرف ِ شرع میں اُس شخص کو کہتے ہیں کہ جو اِسلام ظاہر کرے اور حقیقتًا وہ نہ دِل سے مسلمان ہو نہ زبان سے جیسے کہ تنہائی میں جب اپنے ساتھیوں میں بیٹھیں تو اِسلام کے خلاف باتیں کریں اور جب مسلمانوں کے سامنے آجائیں تو اِسلام کی سی باتیں کریںیہ نفاق ہے ( اِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ یُخٰدِعُوْنَ اللّٰہَ وَھُوَ خٰدِعُھُمْ )منافقین اللہ کے ساتھ دھوکے کا معاملہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اُن کے ساتھ اِسی طرح کا معاملہ کریں گے جیسا وہ کرتے ہیں اِسی طرح کا معاملہ اُن کے ساتھ ہوگا۔اَب ''نفاق ''جو ہے وہ دِل کی چیز ہے کس آدمی کے دِل میں اِیمان ہے اور کس کے دِل میں نفاق ہے یہ پہچانا نہیں جاسکتا ، کون کسی کا دِل کھول کر دیکھے کہ اِیمان ہے اِس میں یا اِیمان نہیں ہے، ممکن نہیں ہے ۔ ہاں جناب ِ رسول اللہ ۖ کے زمانے میں ایسا تھا کہ آقائے نامدار ۖ کو (بذریعہ وحی )