ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014 |
اكستان |
|
(١٠) عَنْ مَعَاذِ بْنِ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد ) عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَی اللّٰہُ لَہ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اِذًا اَسْتَکْثِرُ قَالَ اَللّٰہُ اَکْثَرُ وَاَطْیَبُ ۔ ١ '' حضرت معاذ بن اَنس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ۖ نے اِرشاد فرمایا جو کوئی ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) دس بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے جنت میں گھر بنائیں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو پھر میں کثرت سے پڑھوں گا تو آپ ۖ نے فرمایا تو اللہ تعالیٰ اِس سے بھی زیادہ اور بہتر عطا فرمائیں گے۔ '' (جاری ہے) بقیہ : تعلیم النساء زنانہ اسکول میں مفسدہ کی بنیاد اور اَصل خرابی کی وجہ یہ ہے کہ مردوں کااِختلاط ہوتا ہے۔ (داخلہ یا اِمتحان) کے وقت سیکریٹری اور دُوسرے ممتحنوں کے سامنے سیانی سیانی لڑکیاں آتی ہیں، اِس سے اُن کا دِل کھل جاتا ہے، دیدہ پھٹ جاتا ہے تویہ بڑی خرابی کی بات ہے سیکرٹری کو چاہیے کہ اِس سے اِحترازرکھے۔ لیکن اَفسوس یہ ہے کہ اکثر ایسے مدارس اُن ہی لوگوں کے زیرِاہتمام ہیں جو علم ِ دین سے بالکل بے بہرہ ہیں اور اِسی وجہ سے اُن کا طرز تعلیم بھی اچھا نہیں اور نصاب بھی ناقص ہے ،سیکریٹری اگر دیندار کامل ہو (متقی پرہیز گار) ہو تو معلمہ بھی اُس سے مرعوب ہوگی پھرکسی خرابی کا اَندیشہ نہیں۔ (اِصلاح الیتامٰی ص ٤٠٤ ۔حقوق و فرائض)۔(جاری ہے) ١ مسند اِمام احمد بن حنبل ٥/٤٣٧ ، مجمع الزوائد ٧/١٤٥