Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014

اكستان

41 - 65
ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی   دے گئے
(  شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم  )
١٩جمادی الثانی/٢٠اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم ''مجلس یادگارِ شیخ الاسلام پاکستان لاہور'' کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تیسرے   شیخ الاسلام سیمینارمیں شرکت کی غرض سے ہمدرد ہال لاہور تشریف لے گئے جہاں آپ نے ''حضرت مدنی   کی سیاسی خدمات ''کے موضوع پر بیان فرمایا جس کی اِفادیت کے پیش ِنظر اِسے نذر قارئین کیا جا رہا ہے۔(اِدارہ)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! ( اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دَیْنًا )
اِس دُنیا میں دین کی خدمت کے حوالے سے بہت بڑے بڑے حضرات گزرے ہیں اور اُنہوں نے قربانیاں بھی دی ہیںاور اِس دور میں بھی موجود ہیں اور دین کے مختلف شعبوں میں دین کی خدمت کر رہے ہیں قربانیوں کی ضرورت پیش آتی ہے تو قربانی بھی دیتے ہیں۔ حضرت اَقدس مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی رحمة اللہ علیہ جس دور میں گزرے ہیں اور اُن سے کچھ پہلے اُن کے اُستاذ حضرت  شیخ الہند رحمة اللہ علیہ اور اِسی طرح حضرت گنگوہی ، حضرت نانوتوی اور حضرت حاجی اِمداد اللہ صاحب مکی سیّدالطائفہ رحمہم اللہ، جس طرح اُس دَور میں یہ حضرات تقویٰ کے اِعتبارسے، اپنی اپنی دیانت کے اعتبار سے، علمی مرتبہ کے اِعتبار سے بلند تھے اِسی طرح اور بہت سے حضرات بھی علمی اِعتبار سے، حدیث کی خدمت کے اِعتبار سے، فقہ اور فتوؤں کے اِعتبار سے بہت بلند گزرے ہیں اور اَب بھی موجود ہیں، اُن کی دینی خدمات قابلِ قدر ہیں اور اُن کواُن کی قبروں میں حق تعالیٰ بے شمار اَجر بھی عطا فرما رہے ہوں گے ،اِنشاء اللہ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 بے اَولاد کی اَولاد 6 2
4 درسِ حدیث 8 1
5 نبی علیہ السلام کے بعد حقیقی منافق کا کھوج نہیں لگایا جاسکتا : 9 4
6 اِن کی دلداری ،حکمت اور فائدہ : 9 4
7 آپ کے بعد منافقین کے متعلق پالیسی ،حضرت عمر کے اِرشادات : 10 4
8 نفاق کی ظاہری علامات : 11 4
9 صوفیاء کے چاروں سلسلے حضرت حسن بصری کے واسطہ سے حضرت علی تک : 12 4
10 حضرت اَبوبکر اور سلسلۂ نقشبندیہ : 12 4
11 حضرت حسن بصری کو حجاج سے خطرہ اور اُس کی وجہ : 13 4
12 ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات : 13 4
13 حسن بصری کے بارے میں اِبن ِ سیرین کی تعبیر : 15 4
14 ظاہر ی منافق کے بارے میں حضرت حسن بصری کا فتوی، پھر رُجوع : 16 4
15 علماء کے نزدیک اِس حدیث کا مطلب : 17 4
16 مگر خبردار، کفر کا خطرہ ! : 17 4
17 اِسراء و معراج 18 1
18 اِسراء و معراج کا فرق : 18 17
19 آرائِ مختلفہ دَربارۂ معراج : 18 17
20 آغاز ِ معراج : 18 17
21 تعین ِسالِ سفرِ معراج : 19 17
22 تعین ِماہ : 19 17
23 تعین ِرات : 19 17
24 کیفیت سفرِ معراج : 20 17
25 اہلِ اِلحاد کا اِستدلال اور اُس کا رَد : 21 17
26 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 23 17
27 اِس قرآنی اِرشاد میں جسمانی معراج کی وجوہات حسب ِ ذیل ہیں : 23 17
28 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 24 17
29 اِسلام کیا ہے ؟ 27 1
30 چوتھا سبق : روزہ 27 29
31 روزہ کی اہمیت اور فرضیت : 27 29
32 روزوں کا ثواب : 27 29
33 روزوں کا خاص فائدہ : 29 29
34 قصص القرآن للاطفال 31 1
35 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 31 34
36 ( حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کا قصہ) 31 34
37 تعلیم النسائ 37 1
38 زنانہ اسکول اور مدارس سے متعلق حضرت تھانوی کی رائے : 37 37
39 زنانہ اسکول میں تعلیم کا ضرر : 37 37
40 یہ میری رائے ہے فتوی نہیں ہے : 38 37
41 زنانہ اسکول میں مفسدہ کی وجہ اور اَصل بنیاد : 38 37
42 سیرت خُلفا ئے راشد ین 39 1
43 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 39 42
44 حضرت ذوالنورین کی خلافت : 39 42
45 بقیہ : اِسراء و معراج 40 17
46 ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی دے گئے 41 1
47 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 1
48 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 51 47
49 اِسلامی معاشرت 56 1
50 نکاح کے درجے : 56 49
51 بقیہ : ایک اَنوکھا ''سبق ''جو حضرت مدنی دے گئے 57 46
52 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 58 1
53 فضائل سورۂ اِخلاص 58 52
54 نمازوں کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 58 52
55 بقیہ : تعلیم النساء 60 37
56 شبِ معراج 61 1
57 اَخبار الجامعہ 62 1
58 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter