Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014

اكستان

61 - 65
احسان دانش   
شبِ معراج
گردوں پہ تھا اُس خاک کا چرچا شبِ معراج

جاگا تھا مدینے کا نصیبا شبِ معراج
اِجمال تھا ''تفصیلِ صفاتی'' سے گریزاں 

کس جوش میں تھا ذات کا دریا شبِ معراج
ہر سانس پہ کُھلتے تھے خلائوں میں دَریچے

ہر ذرۂ خاکی تھا ستارا شبِ معراج
تھی عرش پہ اِنسان کے پاپوش کی آہٹ

دُنیا کے محاصل میں تھی عقبیٰ شبِ معراج
 لمحات کے سانچوں میں سمٹ آئی تھیں صدیاں 

''اَمروز'' تھا آئینۂ فردا شبِ معراج
جلوے بھی نہ تھے عابد ومعبود میں حائل

بے واسطہ تھے بندہ و مولا شبِ معراج
ہرسُوتھے خلائوں میں رَواں کیف کے جھونکے

تھی کہکشاں نُور کا دریا شبِ معراج
خوش کام تھے اَطراف و جوانب کے مناظر

تھی لاکھ سویروں کا سویرا شبِ معراج
پُھولوں میں بڑھا رنگ ستاروں میں تجلّی 

بر آئی دو عالَم کی تمنّا شبِ معراج
وہ موجۂ گرداب تھے اَلطاف و کرم کے

ناپید تھا رحمت کا کنارا شبِ معراج
پائی نہ رُسولانِ سلف نے یہ بلندی 

تھا زیرِ قدم عرشِ مُعلّٰی شبِ معراج
اللہ نے خود چشمِ پیمبر سے اُٹھایا

موجُودیّتِ خلق کا پردا شبِ معراج
اِک سمت تو اُمّت کے گناہوں پہ نظر تھی

اِک سمت سرمایۂ عقبیٰ شبِ معراج
تھی اپنے شبابوں پہ بایمائے خداوند 

ضؤ ریزیٔ مہتاب و ثریّا شبِ معراج
ہر بات سے اِک بات کا اِمکان تھا روشن

ہر حسن سے سو حسن تھے پیدا شبِ معراج
اِس بات میں خاموش ہیں اَب تک کے مہندس 

کس رُخ پہ بہا وقت کا دَھارا شبِ معراج
اِس اَ وجِ نبوت کی خبر کس کو تھی دانش 
اللہ رے اِنسان کا رُتبہ شبِ معراج

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 بے اَولاد کی اَولاد 6 2
4 درسِ حدیث 8 1
5 نبی علیہ السلام کے بعد حقیقی منافق کا کھوج نہیں لگایا جاسکتا : 9 4
6 اِن کی دلداری ،حکمت اور فائدہ : 9 4
7 آپ کے بعد منافقین کے متعلق پالیسی ،حضرت عمر کے اِرشادات : 10 4
8 نفاق کی ظاہری علامات : 11 4
9 صوفیاء کے چاروں سلسلے حضرت حسن بصری کے واسطہ سے حضرت علی تک : 12 4
10 حضرت اَبوبکر اور سلسلۂ نقشبندیہ : 12 4
11 حضرت حسن بصری کو حجاج سے خطرہ اور اُس کی وجہ : 13 4
12 ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات : 13 4
13 حسن بصری کے بارے میں اِبن ِ سیرین کی تعبیر : 15 4
14 ظاہر ی منافق کے بارے میں حضرت حسن بصری کا فتوی، پھر رُجوع : 16 4
15 علماء کے نزدیک اِس حدیث کا مطلب : 17 4
16 مگر خبردار، کفر کا خطرہ ! : 17 4
17 اِسراء و معراج 18 1
18 اِسراء و معراج کا فرق : 18 17
19 آرائِ مختلفہ دَربارۂ معراج : 18 17
20 آغاز ِ معراج : 18 17
21 تعین ِسالِ سفرِ معراج : 19 17
22 تعین ِماہ : 19 17
23 تعین ِرات : 19 17
24 کیفیت سفرِ معراج : 20 17
25 اہلِ اِلحاد کا اِستدلال اور اُس کا رَد : 21 17
26 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 23 17
27 اِس قرآنی اِرشاد میں جسمانی معراج کی وجوہات حسب ِ ذیل ہیں : 23 17
28 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 24 17
29 اِسلام کیا ہے ؟ 27 1
30 چوتھا سبق : روزہ 27 29
31 روزہ کی اہمیت اور فرضیت : 27 29
32 روزوں کا ثواب : 27 29
33 روزوں کا خاص فائدہ : 29 29
34 قصص القرآن للاطفال 31 1
35 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 31 34
36 ( حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کا قصہ) 31 34
37 تعلیم النسائ 37 1
38 زنانہ اسکول اور مدارس سے متعلق حضرت تھانوی کی رائے : 37 37
39 زنانہ اسکول میں تعلیم کا ضرر : 37 37
40 یہ میری رائے ہے فتوی نہیں ہے : 38 37
41 زنانہ اسکول میں مفسدہ کی وجہ اور اَصل بنیاد : 38 37
42 سیرت خُلفا ئے راشد ین 39 1
43 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 39 42
44 حضرت ذوالنورین کی خلافت : 39 42
45 بقیہ : اِسراء و معراج 40 17
46 ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی دے گئے 41 1
47 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 1
48 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 51 47
49 اِسلامی معاشرت 56 1
50 نکاح کے درجے : 56 49
51 بقیہ : ایک اَنوکھا ''سبق ''جو حضرت مدنی دے گئے 57 46
52 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 58 1
53 فضائل سورۂ اِخلاص 58 52
54 نمازوں کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 58 52
55 بقیہ : تعلیم النساء 60 37
56 شبِ معراج 61 1
57 اَخبار الجامعہ 62 1
58 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter