Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014

اكستان

45 - 65
تمہاری کیا رائے ہے  ؟  اُس نے کہا  اِنْ تَقْتُلْنِیْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ   اگر آپ مجھے قتل کریں گے تو ایسے آدمی کو قتل کریں گے جسے قتل کردینا چاہیے، حق بنتا ہے، میں نے ایسی چیزیں کی ہیں کیونکہ وہ نبی علیہ السلام کے خلاف پرو پیگنڈہ مہم کرتا تھا ،بہت بڑا میڈیا سیل قائم کر رکھا تھا۔ نبی علیہ الصلوة والسلام نے زرد صحافت  کو کبھی مہلت نہیں دی، منفی صحافت کو مہلت کبھی نہیں دی وہاں مصلحت سے کام نہیں لیا بے شمار واقعات ہیں جن لوگوں نے زرد صحافت کی قیادت کی اِسلام کے خلاف منفی پرو پیگنڈہ کیا، نبی علیہ الصلوة والسلام نے فوری طور پر اُن کے خلاف سخت ترین کار روائی کی۔ کعب بن اَشرف کا واقعہ اِسی طرح ہے   اَبورافع تھا ایک بہت بڑا تاجر آدمی ، پیسہ خرچ کرتا تھا سرمایہ خرچ کرتا تھا اِسلام کے خلاف اور پورے عالمِ عرب میں اُس نے میڈیا کا جال بچھا رکھا تھا نبی علیہ السلام کی مذمت اور کفار کی تعریف میں۔ دیکھیں نبی علیہ السلام نے اُس کے خلاف فوری کار روائی کی، خیر ثمامہ بن اثال کو لایا گیا پوچھا، وہ جانتا تھا کہ میں مجرم توہوں۔ اُس نے کہا اگر آپ قتل کریں گے توایسے آدمی کو قتل کریں گے جسے قتل کرنا چاہیے۔ اِس کا ایک مطلب دھمکی بھی ہے کہ اگر آپ قتل کریں گے تو ایسے آدمی کو قتل کریں گے جس کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا جس کا قتل ہلکا نہیں ہے جس کے قتل کا بڑا وزن ہوگا، اِس کا خون برا قیمتی ہے،  دھمکی دی اُس نے۔  وَاِنْ تُنْعِمْ تُنْعِمْ عَلٰی شَاکِرٍ اور اگر آپ میرے ساتھ اِنعام و اِکرام کا معاملہ کریں گے چھوڑ دیں گے توایسے آدمی پر اِنعام کریںگے جو آپ کے اِس اِحسان کی قدر کرے گا، میں آپ کے اِس معاملے کی قدر کروں گا۔ وَاِنْ کُنْتَ تُرِیْدُ الْمَالَ فَسْئَلْ مِنْہُ مَا شِئْتَ  اور اگر آپ مجھے چھوڑنے کے عوض مال چاہتے ہیں تو جتنا مال چاہیے مانگ لیجئے سوال کیجئے ،دے دیا جائے گا۔ 
نبی علیہ السلام نے اُس کی کسی بات کا جواب نہیں دیا نماز کے لیے تشریف لے گئے، دُنیا کی کائنات کی بڑی عجیب و غریب جیل میں قید تھا وہ۔ وہ ایسی جیل تھی کہ دِن ورات وہ دیکھ رہا تھا، یہ صحابہ پانچ وقت کی نماز پڑھ رہے ہیں صفیں بنتی ہیں ایک اِمام ہوتا ہے دُوسرا کوئی اور اِمام نہیں ہوتا، سب اُس کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اورایک صف اور ایک قطار میں کھڑے ہوتے ہیں اور وضو کر کے کھڑے ہوتے ہیں ناپاکی کی حالت میں کھڑے نہیں ہوتے، وضو کر کے چلے آتے ہیں اور ایک صف میں کھڑے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 بے اَولاد کی اَولاد 6 2
4 درسِ حدیث 8 1
5 نبی علیہ السلام کے بعد حقیقی منافق کا کھوج نہیں لگایا جاسکتا : 9 4
6 اِن کی دلداری ،حکمت اور فائدہ : 9 4
7 آپ کے بعد منافقین کے متعلق پالیسی ،حضرت عمر کے اِرشادات : 10 4
8 نفاق کی ظاہری علامات : 11 4
9 صوفیاء کے چاروں سلسلے حضرت حسن بصری کے واسطہ سے حضرت علی تک : 12 4
10 حضرت اَبوبکر اور سلسلۂ نقشبندیہ : 12 4
11 حضرت حسن بصری کو حجاج سے خطرہ اور اُس کی وجہ : 13 4
12 ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات : 13 4
13 حسن بصری کے بارے میں اِبن ِ سیرین کی تعبیر : 15 4
14 ظاہر ی منافق کے بارے میں حضرت حسن بصری کا فتوی، پھر رُجوع : 16 4
15 علماء کے نزدیک اِس حدیث کا مطلب : 17 4
16 مگر خبردار، کفر کا خطرہ ! : 17 4
17 اِسراء و معراج 18 1
18 اِسراء و معراج کا فرق : 18 17
19 آرائِ مختلفہ دَربارۂ معراج : 18 17
20 آغاز ِ معراج : 18 17
21 تعین ِسالِ سفرِ معراج : 19 17
22 تعین ِماہ : 19 17
23 تعین ِرات : 19 17
24 کیفیت سفرِ معراج : 20 17
25 اہلِ اِلحاد کا اِستدلال اور اُس کا رَد : 21 17
26 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 23 17
27 اِس قرآنی اِرشاد میں جسمانی معراج کی وجوہات حسب ِ ذیل ہیں : 23 17
28 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 24 17
29 اِسلام کیا ہے ؟ 27 1
30 چوتھا سبق : روزہ 27 29
31 روزہ کی اہمیت اور فرضیت : 27 29
32 روزوں کا ثواب : 27 29
33 روزوں کا خاص فائدہ : 29 29
34 قصص القرآن للاطفال 31 1
35 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 31 34
36 ( حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کا قصہ) 31 34
37 تعلیم النسائ 37 1
38 زنانہ اسکول اور مدارس سے متعلق حضرت تھانوی کی رائے : 37 37
39 زنانہ اسکول میں تعلیم کا ضرر : 37 37
40 یہ میری رائے ہے فتوی نہیں ہے : 38 37
41 زنانہ اسکول میں مفسدہ کی وجہ اور اَصل بنیاد : 38 37
42 سیرت خُلفا ئے راشد ین 39 1
43 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 39 42
44 حضرت ذوالنورین کی خلافت : 39 42
45 بقیہ : اِسراء و معراج 40 17
46 ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی دے گئے 41 1
47 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 1
48 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 51 47
49 اِسلامی معاشرت 56 1
50 نکاح کے درجے : 56 49
51 بقیہ : ایک اَنوکھا ''سبق ''جو حضرت مدنی دے گئے 57 46
52 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 58 1
53 فضائل سورۂ اِخلاص 58 52
54 نمازوں کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 58 52
55 بقیہ : تعلیم النساء 60 37
56 شبِ معراج 61 1
57 اَخبار الجامعہ 62 1
58 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter