Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014

اكستان

43 - 65
اُن کی خدمت کرتا ہے اُنہیں دین کے مسائل بتاتا ہے جب کسی وقت سیاست پر بیان شروع کرتا ہے تو  مسجد کے کسی کونے سے آواز آتی ہے کہ
 '' مولوی صاحب  !  اِس موضوع پر بات نہ کریں یہ مسجد ہے ،یہ سیاسی بات نہ کریں ''
نماز پڑھنے والا، اِس کے پیچھے جو نماز پڑھتا ہے، اُس پر اِس کا اَدب و اِحترام کرنا واجب ہے کہ اُس کا اِمام ہے یہ اُس کا مذہبی پیشوا ہے یہ اُس کا مذہبی مقتدا ہے لیکن جب سیاست کی بات آتی ہے  تو یہ مقتدی اُسے کہتا ہے کہ
'' تم میری اِقتدا کرو میں تمہاری قیادت کروں گا، تم میرے قائد نہیں ہو، تم میرے قائد صرف نماز میں ،روزے میں، حج میں، زکوة میں، پاکی ناپاکی میں، زکوة کے کچھ مسائل میں، اِس میں تو ٹھیک ہے لیکن سیاست نہیں کیونکہ یہ مسجد اللہ کا گھر ہے ہم مذہبی فریضے کے لیے آئے ہیں مذہبی فریضہ یہاں اَدا کر رہے ہیں لہٰذا یہاں صرف مذہبی بات ہو ،سیاسی بات نہ ہو۔ ''
جب یہ بات کہتا ہے تو دُوسرا بھی اِس کی تائید کرتا ہے تیسرا بھی اِس کی تائید کرتا ہے، سوائے  دو چار کے سب اِس کی تائید کرتے ہیں اور وہ مجبور ہوتا ہے کہ اپنی بات کو محدود کرے، اَب یہ نمازی بہت اچھے عنوان سے کہہ رہا ہے کہ یہ اللہ کا گھر ہے اور مسجد ہے یہ مذہبی جگہ ہے یہاں سیاسی چیز نہیں ہونی چاہیے لیکن اگر وہ ایسی سیاسی بات کرے کہ جس میںکافروں کے سیاسی اُصول بتلائے تو پھر تو اُس کی روک ٹوک مناسب ہے لیکن اگر وہ کافروں کے سیاسی اُصول نہیں بتلا رہا اِسلامی اُصول بتلا رہا ہے اور یہ بتلا رہا ہے کہ اگر یہ چیزیں نہ ہوتیں تو حضرت محمد رسول اللہ  ۖ نے جو نظام قائم کیا وہ کیسے قائم ہوتا۔ 
نبی علیہ السلام نے ایک دفعہ ایک دستہ روانہ فرمایا چھاپہ مار کا ر روائی کے لیے کمانڈو ایکشن کے لیے، اَب جو چھاپہ مار کار روائی کانام آتا ہے تو چاق و چوبند سپاہی کا تصور آئے گا اُس کے بارے میں یہ بھی آئے گا کہ وہ سپاہی ہے فوجی ہے پھرتی سے دوڑ سکتا ہے چل سکتا ہے مکے چلا سکتا ہے وہ ولی اللہ نہیں ہوسکتا ۔لیکن وہ تو صحابہ کی جماعت تھی وہ سارے صوفیاء ِکرام کی جماعت تھی اور اہل اللہ کی جماعت تھی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 بے اَولاد کی اَولاد 6 2
4 درسِ حدیث 8 1
5 نبی علیہ السلام کے بعد حقیقی منافق کا کھوج نہیں لگایا جاسکتا : 9 4
6 اِن کی دلداری ،حکمت اور فائدہ : 9 4
7 آپ کے بعد منافقین کے متعلق پالیسی ،حضرت عمر کے اِرشادات : 10 4
8 نفاق کی ظاہری علامات : 11 4
9 صوفیاء کے چاروں سلسلے حضرت حسن بصری کے واسطہ سے حضرت علی تک : 12 4
10 حضرت اَبوبکر اور سلسلۂ نقشبندیہ : 12 4
11 حضرت حسن بصری کو حجاج سے خطرہ اور اُس کی وجہ : 13 4
12 ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات : 13 4
13 حسن بصری کے بارے میں اِبن ِ سیرین کی تعبیر : 15 4
14 ظاہر ی منافق کے بارے میں حضرت حسن بصری کا فتوی، پھر رُجوع : 16 4
15 علماء کے نزدیک اِس حدیث کا مطلب : 17 4
16 مگر خبردار، کفر کا خطرہ ! : 17 4
17 اِسراء و معراج 18 1
18 اِسراء و معراج کا فرق : 18 17
19 آرائِ مختلفہ دَربارۂ معراج : 18 17
20 آغاز ِ معراج : 18 17
21 تعین ِسالِ سفرِ معراج : 19 17
22 تعین ِماہ : 19 17
23 تعین ِرات : 19 17
24 کیفیت سفرِ معراج : 20 17
25 اہلِ اِلحاد کا اِستدلال اور اُس کا رَد : 21 17
26 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 23 17
27 اِس قرآنی اِرشاد میں جسمانی معراج کی وجوہات حسب ِ ذیل ہیں : 23 17
28 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 24 17
29 اِسلام کیا ہے ؟ 27 1
30 چوتھا سبق : روزہ 27 29
31 روزہ کی اہمیت اور فرضیت : 27 29
32 روزوں کا ثواب : 27 29
33 روزوں کا خاص فائدہ : 29 29
34 قصص القرآن للاطفال 31 1
35 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 31 34
36 ( حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کا قصہ) 31 34
37 تعلیم النسائ 37 1
38 زنانہ اسکول اور مدارس سے متعلق حضرت تھانوی کی رائے : 37 37
39 زنانہ اسکول میں تعلیم کا ضرر : 37 37
40 یہ میری رائے ہے فتوی نہیں ہے : 38 37
41 زنانہ اسکول میں مفسدہ کی وجہ اور اَصل بنیاد : 38 37
42 سیرت خُلفا ئے راشد ین 39 1
43 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 39 42
44 حضرت ذوالنورین کی خلافت : 39 42
45 بقیہ : اِسراء و معراج 40 17
46 ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی دے گئے 41 1
47 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 1
48 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 51 47
49 اِسلامی معاشرت 56 1
50 نکاح کے درجے : 56 49
51 بقیہ : ایک اَنوکھا ''سبق ''جو حضرت مدنی دے گئے 57 46
52 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 58 1
53 فضائل سورۂ اِخلاص 58 52
54 نمازوں کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 58 52
55 بقیہ : تعلیم النساء 60 37
56 شبِ معراج 61 1
57 اَخبار الجامعہ 62 1
58 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter