Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2014

اكستان

42 - 65
ہندوستان، بر صغیر اہل اللہ کی سر زمین سمجھا جاتا ہے، بڑے بڑے اَولیاء ِکبار یہاں گزرے ہیں کسی نے فقہ کے میدان میں خدمت کی، کسی نے حدیث کے میدان میں کی، کسی نے تصنیف و تالیف میں، کسی نے تعلیم و تعلّم میں، لیکن حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ اور اُن کے اُستاذ حضرت شیخ الہند رحمة اللہ علیہ اِن حضرات کو جو ایک ممتاز مقام حاصل ہوا، اُس کی خاص وجہ کیا ہے  ؟ 
اُس کی خاص وجہ یہ ہے کہ اَنگریز نے جب یہاں تسلط قائم کیا اور خلافت ختم ہوگئی تو اِس کے ساتھ ساتھ اُس نے تعلیمی تسلط بھی قائم کر لیا، تجارت پر بھی اپنا تسلط قائم کیا، معیشت پر بھی اپنا تسلط قائم کیا ، خاص طور پر تعلیم کے میدان میں اُس نے اپنا تسلط اِس اَنداز میں قائم کیا اور ایسے نظریات کا پرچار کیا اور اُن نظریات کے پرچار میں خود مسلمان اُس کے آلہ کار بنے ،وہ یہ کیا کہ 
''  مذہب اور سیاست اَلگ چیز ہے  '' 
تعلیمی میدان میں اُس نے پر کشش چیزیں پیدا کیں، مسلمانوں کو اِقتصادی طور پر بدحال   کر کے اپنے تعلیمی راستے کو مستقبل کے روشن ہونے کا ذریعہ قرار دیا جس کی وجہ سے خود بخود مسلمان جو کہ بہت زیادہ پستی میں مختلف وجوہ سے پڑ چکا تھا وہ اِس طرف کھینچتا چلا گیا، وہ ایک خاص اَنداز میں ذہن سازی کرتا چلا گیا اور وہ ذہن سازی اِتنی سر عت سے اور اِتنی قوت سے ہوئی کہ اُس نے مذہبی لوگوں کے ذہن کو بھی متاثرکیا، اِتنا متاثر کیا کہ وہ زہراُن کے دِل و دماغ میں اُتر گیا اور آج تک نکل نہیں سکا۔ 
آپ دیکھتے ہیں کسی مسجد میں کسی خطیب کی کسی اِمام کی خوبی نمازیوں کی نظر میں یہ ہوتی ہے کہ یہ بڑا بھلا مانس ہے کبھی سیاست پر بات نہیں کرتا، یہ صرف روزے کی بات کرتا ہے، یہ صرف نماز کی بات کرتا ہے، عبادت کی بات کرتا ہے، اِعتکاف کے فضائل بیان کرتا ہے،روزوں کی فضیلت بیان  کرتا ہے، پاکی ناپاکی کے مسائل بتلا دیتا ہے۔ بے شک یہ اچھی باتیں ہیں، بری نہیں ہیں اِس میں اَجر  و ثواب بھی بڑا ہے اِس میں بھی کوئی شک نہیں لیکن اِس کے اَندر ایک میٹھا زہر سرایت کیے ہوئے ہے ،جو ہے زہر لیکن اُسے زہر کوئی نہیں سمجھ رہا، یہی وجہ ہے کہ وہی خطیب جو آٹھ سال دس سال پندرہ سال سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 بے اَولاد کی اَولاد 6 2
4 درسِ حدیث 8 1
5 نبی علیہ السلام کے بعد حقیقی منافق کا کھوج نہیں لگایا جاسکتا : 9 4
6 اِن کی دلداری ،حکمت اور فائدہ : 9 4
7 آپ کے بعد منافقین کے متعلق پالیسی ،حضرت عمر کے اِرشادات : 10 4
8 نفاق کی ظاہری علامات : 11 4
9 صوفیاء کے چاروں سلسلے حضرت حسن بصری کے واسطہ سے حضرت علی تک : 12 4
10 حضرت اَبوبکر اور سلسلۂ نقشبندیہ : 12 4
11 حضرت حسن بصری کو حجاج سے خطرہ اور اُس کی وجہ : 13 4
12 ''آدم کُش ''حجاج کے چند واقعات : 13 4
13 حسن بصری کے بارے میں اِبن ِ سیرین کی تعبیر : 15 4
14 ظاہر ی منافق کے بارے میں حضرت حسن بصری کا فتوی، پھر رُجوع : 16 4
15 علماء کے نزدیک اِس حدیث کا مطلب : 17 4
16 مگر خبردار، کفر کا خطرہ ! : 17 4
17 اِسراء و معراج 18 1
18 اِسراء و معراج کا فرق : 18 17
19 آرائِ مختلفہ دَربارۂ معراج : 18 17
20 آغاز ِ معراج : 18 17
21 تعین ِسالِ سفرِ معراج : 19 17
22 تعین ِماہ : 19 17
23 تعین ِرات : 19 17
24 کیفیت سفرِ معراج : 20 17
25 اہلِ اِلحاد کا اِستدلال اور اُس کا رَد : 21 17
26 قرآن سے جسمانی معراج کا ثبوت : 23 17
27 اِس قرآنی اِرشاد میں جسمانی معراج کی وجوہات حسب ِ ذیل ہیں : 23 17
28 واقعہ معراج پر عقلی بحث : 24 17
29 اِسلام کیا ہے ؟ 27 1
30 چوتھا سبق : روزہ 27 29
31 روزہ کی اہمیت اور فرضیت : 27 29
32 روزوں کا ثواب : 27 29
33 روزوں کا خاص فائدہ : 29 29
34 قصص القرآن للاطفال 31 1
35 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 31 34
36 ( حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کا قصہ) 31 34
37 تعلیم النسائ 37 1
38 زنانہ اسکول اور مدارس سے متعلق حضرت تھانوی کی رائے : 37 37
39 زنانہ اسکول میں تعلیم کا ضرر : 37 37
40 یہ میری رائے ہے فتوی نہیں ہے : 38 37
41 زنانہ اسکول میں مفسدہ کی وجہ اور اَصل بنیاد : 38 37
42 سیرت خُلفا ئے راشد ین 39 1
43 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 39 42
44 حضرت ذوالنورین کی خلافت : 39 42
45 بقیہ : اِسراء و معراج 40 17
46 ایک اَنوکھا '' سبق '' جو حضرت مدنی دے گئے 41 1
47 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 1
48 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 51 47
49 اِسلامی معاشرت 56 1
50 نکاح کے درجے : 56 49
51 بقیہ : ایک اَنوکھا ''سبق ''جو حضرت مدنی دے گئے 57 46
52 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 58 1
53 فضائل سورۂ اِخلاص 58 52
54 نمازوں کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 58 52
55 بقیہ : تعلیم النساء 60 37
56 شبِ معراج 61 1
57 اَخبار الجامعہ 62 1
58 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter