Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

71 - 627
(مستحبات الوضوئ)
(١٤)  قال  (القدوری )  و یستحب للمتوضی ان ینوی الطھارة )

!کیف الطھور ؟ .....ثم غسل رجلیہ ثلاثا ثلاثا ،ثم قال : ھکذا الوضوء ،فمن زاد علی ھذا او نقص فقد أساء و ظلم ،او ظلم و أساء ۔(ابوداود شریف ،  باب الوضوء ثلاثاثلاثا ،ص ٢٠ ،نمبر ١٣٥ )اس حدیث میں صاحب ھدایہ کا جملہ ہے ۔ 
لغت :یضاعف :  ضعف سے مشتق ہے۔  دو گنا کر نا ۔تعدی : حد سے گزرنا ،زیادتی کر نا ۔و الوعید لعدم روئیتہ سنة : ظلم کی وعید اس وقت ہے جب تین مرتبہ دھونے کو سنت نہ سمجھے ۔



(  مستحبات وضو کا بیان  )
ضروری نوٹ  :  مستحب اس کو کہتے ہیں کہ کرنے پر ثواب دیا جائے اور نہ کرنے پر کوئی عتاب نہ ہو۔ماتن  نے نیت کرنا، پورے سرکا مسح کرنا، ترتیب سے وضوء کرنااور پے درپے وضو کرنا مستحب لکھا ہے۔ حالانکہ دوسری کتابوں میں ان کو سنت کہا ہے(کما فی الہدایہ) اور احادیث سے بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ چار باتیں سنت ہیں۔ متقدمین کے یہاں سنت کو بھی مستحب کہہ دیا کرتے تھے اس اعتبار سے ماتن نے ان چاروں کو مستحب کہا ہے۔ البتہ دائیں جانب سے شروع کرنا اور گردن کا مسح کرنا مستحب ہے۔ 
 ترجمہ :(١٤) وضو کرنے والے کے لئے سنت ہے کہ پاکی کی نیت کرے ۔
وجہ :   سنت ہونے کی وجہ یہ حدیث ہے۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ علی المنبر یقول سمعت رسول اللہ ۖ یقول انما الاعمال بالنیات وانمالکل امرء ما نوی (ب)(بخاری شریف ، باب کیف کان بدء الوحی الی رسول اللہ ۖ ص ٢ نمبر١)اعمال کے ثواب کا دارومدار یا اعمال کے صحیح ہونے کا دارومدار نیت پر ہے۔ بغیر نیت کے وضو کا ثواب نہیں ہوگا۔ اس لئے وضو میں وضو کی نیت کرنا سنت ہے۔ وضو میں نیت کرنا فرض اس لئے نہیں ہے کہ پانی کو خود بخود پاک کرنے والا قرار دیا ہے چاہے نیت کرے یا نہ کرے۔
 دلیل  (ا) آیت ہے انزلنا من السماء ماء طہورا (آیت ٤٨ سورة الفرقان ٢٥)(٢) حدیث میں ہے قال رسول اللہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter