Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

132 - 627
(گول چیز ناپنے کافارمولہ )
گول چیز ناپنے کے لئے چار الفاظ کی تشریح یاد رکھنا ضروری ہے ۔ ( ١)قطر  (٢)پائی  (٣)گول کروی کا رقبہ (٤)گول درھمی کا رقبہ۔
(١) قطر : ۔ گول چیز کے درمیان کی لمبائی کو قطر کہتے ہیں                   اس گول کے بیچ میں جو لکیر ہے یہ قطر ہے 
(٢) پائی کسی گول چیز کو ناپنے کے لئے پائی کی عددکو ضرور استعمال کیا جاتا ہے ۔ 22 بٹے 7 کو پائی کہتے ہیں کلکیولیٹر  سے اسکا حساب 3.14285 ہو تا ہے ، لیکن انگریزی کتاب میں اسکا حساب 3.1416 دیا ہوا ہے اسلئے کلکیولیٹر سے پائی کا حساب  اسی سے ہو گا ۔
(٣) گول کروی کا رقبہ ؛ ۔گیند جیسی چیز جو بالکل گول مول ہو اسکو گول کروی ، کہتے ہیں ، جو کرأة سے مشتق ہے ۔گول کروی میں دو قطر ہو تے ہیں ، ایک دائیں سے بائیں کی جانب ، اور دوسرا اوپر سے نیچے کی جانب ، اسلئے گول کروی کے اوپر کا پورا رقبہ نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک قطر کو دوسرے قطر سے ضرب دیں ، جو حاصل ضرب ہو گا اسکو پائی سے ضرب دیں تو گول کروی کے اوپر کا پورا رقبہ نکل جائے گا ۔مثلا ایک گیند کا قطر 7 انچ ہے ، اور گول مکمل گول ہے اسلئے دونوں قطر سات سات انچ کے ہو نگے ، اسلئے ایک قطر7 کو 7میں ضرب دیں حاصل ضرب 49 مربع انچ ہو ئے ، اسکو پائی 3.1416سے ضرب دیں تو حاصل ضرب 153.938مربع انچ پورے گند کا رقبہ ہوا ۔
اور اگر گیند کو کاٹ کر اسکی کٹی ہو ئی جانب کے رقبے  کو معلوم کر نا ہو تو گیند کے پورے رقبے کو  4سے تقسیم دے دیں تو گیند کی ایک جانب کا رقبہ معلوم ہو جائے گا ۔  مثال مذکور میں پورے گیند کا رقبہ  153.938مربع انچ تھا اسکو 4سے تقسیم کیا تو حاصل تقسیم 38.4845مربع انچ ہوا یہ گیند کی ایک جانب کا رقبہ ہے 
اور گیند کی گولائی ناپنا ہو تو گیند کے قطر کو پائی سے ضرب دے دیں ، حاصل ضرب گیند کی گولائی ہو گی ۔مثال مذکور میں گیند کا قطر 7 انچ تھا تو 7کو پائی 3.1416سے ضرب دیں تو حاصل ضرب21.9912مربع انچ ہو گا ، یہ گیند کی گولائی ہوئی ۔نوٹ : یہ حساب سمت قبلہ ناپنے میں کام آئے گا ۔
(٤) گول درھمی کا رقبہ : ۔ یہ درھم سے مشتق ہے اسلئے سکو گول درھمی کہتے ہیں ۔ درھم چاروں طرف سے گول نہیں ہو تا  صرف اوپر سے گول ہو تا ہے ۔ اسکی گولائی کو ناپنے کے لئے بھی اوپر کا ہی فارمولہ استعمال کر نا پڑتا ہے ۔یعنی اگر اسکی گولائی ناپنا ہو تو اسکے قطر کو پائی سے ضرب دے دیں تو اوپر کی گو لائی نکل آئے گی ۔ مثلا درھم کا قطر 2.75 سینٹی میٹر ہو تا ہے اسلئے اسکو پائی 3.1416 سے ضرب دے دیں حاصل ضرب 8.6394مربع سینٹی میٹر ہو گا ، یہ درھم کی اوپر کی گولائی ہو گی ۔
اور اگر درھم کی پیٹھ ، یا پیٹ کا رقبہ ناپناہو تو درھم کے قطر کو قطرسے ضرب دیں ، جو حاصل ضرب ہو اسکو پائی سے ضرب دیں  اور اس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter