Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

329 - 627
(کتاب الصلوة)  
(باب المواقیت)
(١٨٤) اوّل وقت الفجر اذطلع الفجرالثانی  وہوالمعترض فی الافق واٰخروقتہا مالم تطلع 

( کتاب الصلوة )
ضروری نوٹ:  صلوة کے لغوی معنی دعا ہے۔شریعت میں ارکان معہودہ کو صلوة کہتے ہیں۔ صلوة کے فرض ہونے کی دلیل قرآن کی بہت سی آیتیں ہیں ۔ مثلا ان الصلوة  کانت علی المؤمنین کتابا موقوتا۔ (آیت ١٠٣ سورة النساء ٤) (٢) نماز فرض ہونے کی دلیل حدیث میں یہ ہے ۔ کان ابو ذر یحدث أن رسول اللہ  ۖ قال فرج عن سقف بیتی و أنا بمکة .....قال النبی  ۖ : ففرض اللہ علی امتی خمسین صلاة فرجعت بذالک حتی مررت علی موسی ٰ ....قال : ھن خمس و ھن خمسون ، لا یبدل القول لدی ّ ۔ ( بخاری شریف ، باب کیف فرضت الصلاة فی الاسراء ، ص ٥٠، نمبر ٣٤٩)  اس حدیث میں ہے کہ پانچوں نمازیں کیسے فر ض ہوئیں 
نوٹ : نماز اہم عبادت ہے اور طہارت اس کے لئے شرط ہے ۔اس لئے طہارت کو مقدم کیا۔ اب طہارت کے ابحاث ختم ہونے کے بعد نماز کے مسائل کو شروع فرمایا 
وقت : وقت نماز کے لئے شرط ہے اگر وقت نہ ہوا ہو تو نماز ہی واجب نہیں ہوتی۔ وقت آنے پر ہی نماز واجب ہوتی ہے۔ وجوب کی اصل وجہ تو اللہ کا حکم ہے لیکن ہم اللہ کے ہر وقت کے حکم کو نہیں سن پاتے اس لئے علامت کے طور پر وقت کو رکھ دیا کہ جب وقت آئے تو سمجھ لو کہ حکم آگیا اور نماز شروع کرو۔ وقت کی دلیل اوپر کی آیت ہے۔
ترجمہ: (١٨٤)  فجر کا اول وقت جب کہ صبح صادق طلوع ہو جائے ،فجر ثانی وہ افق میں پھیلی ہوئی سفید روشنی ہے اور فجر کا آخری وقت جب تک کہ سورج طلوع نہ ہو جائے۔  
تشریح : اوپر کی آیت سے پتہ چلا کہ پانچوں نمازیں وقت کے ساتھ فرض ہیں اسلئے وقت کی بحث کو لا رہے ہیں اور پانچوں اوقات کا تعین کر رہے ہیں ۔ ان میں سے سب سے پہلے فجر کے وقت کو بتا رہے ہیں کہ جب صبح صادق شروع ہو جائے اس وقت سے فجر کا وقت شروع ہو تا ہے اور جب سورج نکل جائے تو اسکا وقت ختم ہو جاتا ہے  
وجہ : فجر کی نماز فرض ہونے کی دلیل یہ آیت ہے  وسبح بحمدک ربک قبل طلوع الشمس و قبل غروبھا ومن اٰناء اللیل فسبح واطرافھا النہار لعلک ترضی (آیت ١٣٠ سورہ طہ ٢٠) بلکہ اس آیت میں تمام نمازوں کے اوقت کی طرف اشارہ ہو گیا۔اور نماز فجرکے وقت کی طرف بھی اشارہ ہو گیا ۔ باقی دلیل آگے آرہی ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter