Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

297 - 627
تجزیٔ عنہ ۔(ابوداؤد شریف ،باب الاستنجاء بالاحجار ص٧ نمبر ٤٠ نسائی شریف ، الاجتزاء  فی الاستطابة بالحجارة دون غیرھا ، ص ٦ نمبر ٤٤) اس حدیث میں ہے کہ پاخانے کے مقام کو صرف پتھر سے صاف کر دینے سے اسکو پاک قرار دیا جائے گا حالآنکہ پتھر سے صاف کر نے سے نجاست بالکل ختم نہیں ہو گی صرف نجاست کم ہو جائے گی اسکے با وجود اسکے ساتھ نماز پڑھنا اس بات کی دلیل ہے کہ پیخانہ کے مقام کی مقدار جو درھم کے برابر ہے معاف ہے اس سے زیادہ لگی ہو تو دھو نا پڑے گا ، اسکے بغیر نماز جائز نہیں ہو گی ۔  حدیث میں اسکی تصریح ہے۔ عن ابی ھریرة عن النبی ۖقال : تعاد الصلوة من قدر الدرھم من الدم (دار قطنی ، باب قدر النجاسة التی تبطل الصلوة ص ٣٨٥ نمبر ١٤٧٩سنن للبیھقی ، باب ما یجب غسلہ من الدم ، ج اول ، ص ٥٦٦ ، نمبر ٤٠٩٣)  اس حدیث سے معلوم ہوا کہ درہم سے کم ہو تو معاف ہے اور درہم یا اس سے زیادہ ہو تو نماز جائز نہیں ہے۔ 

(ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل )
نوٹ:  خون ،انسانی پیشاب،پاخانہ کے نجاست مغلظہ ہو نے کی دلیل یہ حدیث ہے  یا عمار انما یغسل الثوب من خمس من الغائط والبول والقیء والدم والمنی  (دار قطنی، باب نجاسة البول والامر بالتنزہ منہ والحکم فی بول مایؤکل لحمہ ج اول ص ١٣٤ نمبر ٤٥٢)
اسکے علاوہ بھی حیض کے خون کے بارے میں احادیث گزری جس میں خون کو دھونے کا حکم تھا جس سے معلوم ہوا کہ خون نجاست مغلظہ ہے ۔
شراب کے ناپا ک ہونے کی دلیل یہ حدیث ہے  ۔ عن ابی ثعلبة الخشنی انہ سأل رسول اللہ قال انا نجادر اھل الکتاب وھم یطبخون فی قدورھم الخنزیر و یشربون فی آنیتھم الخمر فقال رسول اللہ ۖ ان وجدتم غیرھا فکلوا فیھا واشربوا وان لم تجدو غیرھا فارحضوھا بالماء وکلوا واشربوا۔(ابو داؤد شریف، باب فی استعمال آنیة اہل الکتاب ج ثانی ص ١٨٠ نمبر ٣٨٣٩) اس حدیث میں آپۖ نے فرمایا کہ جس برتن میں شراب پیتے ہوں اگر اس کے علاوہ کوئی برتن نہ ملے تو اس کو دھو کر اس میں پیو، دھونے کا حکم اس بات پر دال ہے کہ شراب ناپاک ہے اس لئے شراب والے برتن کو دھونا پڑیگا تب پاک ہوگا۔انما الخمر والمیسر والانصاب  والازلام رجس من عمل الشیطان (آیت٩ ، سورة المائدة 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter