Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

117 - 627
(باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ)
 (٣٩)  الطھارة من الاحداث جائزةبماء السمائ،والاودیة،و العیون،  و الابار،  والبحار)    ١   لقولہ تعالی:وانزلنامن السماء ماء طھوراً،  ٢ وقولہ علیہ السلام:الماء طھور لاینجسہ شیٔ الاماغیرلونہ،اوطعمہ،اوریحہ

(  پانی کے احکام  )
ترجمہ:  (٣٩)حدثوں سے پاکی کرنا جائز ہے (١) آسمان کے پانی سے (٢) وادیوں کے پانی سے(٣) چشموں کے پانی سے (٤) کنوؤں کے پانی سے(٥) اور سمندر کے پانی سے ۔
وجہ :    (١)یہ سب پانی پاک ہیں اس لئے یہ پانی تھوڑی ناپاکی گرنے کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوتے ہیں۔اس لئے ان سے وضو کرنا اور غسل کرنا دونوں جائز ہیں (٢) آیت ہے وانزلنا من السماء ماء طھورا ۔(آیت ٤٨،سورة الفرقان ٢٥)(٣) چشمے کے بارے میں آیت ہے الم تر ان اللہ انزل من السماء ماء فسلکہ ینابیع فی الارض ۔(آیت ٢١ سورة الزمر ٣٩) (٤) کنویں کے بارے میں حدیث ہے  عن ابی سعید الخدری قال قیل یا رسول اللہ ۖ انتوضأ من بئر بضاعة... فقال رسول اللہ ۖ ان الماء طھور لا ینجسہ شیئ۔(ترمذی شریف، باب ما جاء ان الماء لاینجسہ شیء ،ص ٢١،نمبر٦٦) سمندر کے پانی کے سلسلے میں حدیث ہے  عن ابی ھریرة رضی اللہ عنہ یقول سأل رجل رسول اللہ ۖ ...افنتوضأ من البحر فقال رسول اللہ و ھو الطہور ماء ہ و الحل میتتہ۔ (ترمذی شریف، باب ماجاء فی ماء البحر انہ طھور ص ٢١،نمبر٦٩ ابوداود شریف ،باب الوضوء بماء البحر ،ص ١٣ ،نمبر ٨٣) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سمندر کا پانی پاک ہے اور اسکی مری ہوئی مچھلی بھی حلال ہے ۔اوپر کے تمام پانی پاک ہیں ۔
ترجمہ:   ١   اللہ تعالی کا قول ۔میں نے آسمان سے پاک کرنے والا پانی اتارا ۔یہ آیت اوپر گزر گئی ۔اس سے معلوم ہوا کہ آسمان کا پانی پاک ہے ۔
ترجمہ:  ٢  حضور ۖ کا قول کہ حوض کا پانی پاک ہے ،ہاں اسکا رنگ ،یا اسکا مزہ ،یا اسکی بو بدل جائے تو ناپاک ہو گا ۔
تشریح:  یعنی بہتے پانی میں یا ماء کثیرمیں اتنی زیادہ ناپاکی گر گئی کہ اسکی وجہ سے پانی کا رنگ بدل گیا ،یا اسکا مزہ بدل گیا ،یا اسکی بو بدل گئی تو اب یہ پانی ناپاک ہوجائے گا اور اس سے وضو یا غسل کرنا جائز نہیں ہوگا ۔حدیث یہ ہے ۔عن ابی امامة الباھلی قال : قال رسول اللہ  ۖ : ان الماء لا ینجسہ شیء الا ما غلب علی ریحہ وطعمہ و لونہ ۔( ابن ماجہ شریف ،باب الحیاض ،ص ٧٤ ،نمبر ٥٢١ ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ  ماء کثیر میں ناپاکی گیرے تو جب تک تینوںوصفوں  میں سے ایک نہ بدل 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter