Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

65 - 627
(٨) و السواک )  ١ لانہ السلام کان یواظب علیہ ٢ وعندفقدہ یعالج بالاصبع،لانہںفعل کذالک (٩)  والمضمضة،والاستنشاق)   ١ لان النبی علیہ السلام فعلھما علی المواظبة۔ 

ترجمہ :(٨) ]تیسری سنت[مسواک کرنا ہے ۔
 ترجمہ :   ١  اسلئے کہ حضور  ۖ  ہمیشہ مسواک کیا کرتے تھے ۔متن کا اشارہ ان احادیث کی طرف ہے ۔
 وجہ: (١)حدیث میں ہے عن ابی ھریرة رضی اللہ عنہ عن النبی ۖ قال لولا ان اشق علی المؤمنین و فی حدیث زہیر علی امتی لامرتھم بالسواک عند کل صلوة  (مسلم شریف ، باب السواک ص ١٢٨ نمبر ٢٥٢  ٥٨٩ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی السواک ص ١٢ نمبر ٢٢  بخاری شریف ، باب السواک ص ٣٨ نمبر ٢٤٤)اس حدیث سے اگر چہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ نماز کے وقت مسواک سنت ہے۔ لیکن یہاں ایک عبارت محذوف ہوگی عند وضوء کل صلوة  یعنی ہر نماز کے وضو کے وقت مسواک کرنا سنت ہے۔ 
(٢)عن ابی ھریرة رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ۖ  لولا ان اشق علی امتی لامرتھم بالسواک مع کل وضوء (سنن للبیھقی ، باب الدلیل علی ان السواک سنة لیس بواجب ،جلد اول ص ٥٧،نمبر ١٤٦) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسواک وضو کے وقت سنت ہے (٣) مسواک کا مقصد منہ کی گندگی صاف کرنا ہے اس لئے وہ وضو کے زیادہ مناسب ہے ۔ 
فائدہ: امام شافعی کے نزدیک مسواک سنت نماز ہے ۔ ان کی دلیل اوپر کی حدیث عند کل صلوة ہے(موسوعة امام شافعی باب السواک ص ١٠٢ نمبر٣٦٥ ج اول)
 ترجمہ :  ٢   اور مسواک نہ ہوتے وقت انگلی سے رگڑے ۔اسلئے کہ حضور  ۖ نے ایسا کیا ہے ۔
وجہ :  حدث میں ہے کہ مسواک نہ ہو تے وقت انگلی کافی ہے ۔حدیث یہ ہے عن انس ، عن النبی  ۖ قال : تجزی من السواک الاصابع ۔(سنن للبیھقی باب الاستیاک بالاصابع ،ج اول ،ص ٦٦ نمبر ١٧٦ )
لغت :  یواظب : مواظبت سے مشتق ہے: کسی کام کو ہمیشہ کرنا ۔فقد : گم ہونا ،نہ پانا ۔یعالج : باب مفاعلت سے ،علاج کرنا ،کوئی کام کرنا ۔
 ترجمہ :  (٩)  ]چوتھی سنت[ کلی کرنا ]پانچویں سنت[ ناک میں پانی ڈالنا۔
 ترجمہ :  ١  اسلئے کہ حضور  ۖ نے ہمیشہ ایسا کیا ہے ۔اور کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی کیفیت یہ ہے کہ تین مرتبہ کلی کرے اور ہر مرتبہ نیا پانی لے ۔پھر ایسے ہی تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے ۔اسلئے کہ حضور  ۖ کے وضوء سے یہی منقول ہے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter