(٤١٢) ولوافتتح الظہربعد ماصلی منہا فہی ہی ویجتزئی بتلک الرکعة) ١ لانہ نوی الشروع فی عین ما ہو فیہ فلغت نیتہ وبقی المنوی علیٰ حالہ (٤١٣) واذا قرأ الامام من المصحف فسدت صلاتہ عند ابی حنیفة)
شریف ، باب تخفیف الصلوة ، ص ١٢٣، نمبر ٧٩٠) اس حدیث میں ایک صحابی نماز سے نکل گئے ، جس سے معلوم ہوا کہ آدمی نماز سے بالکل نکل جائے تو وہ نماز باطل ہو جاتی ہے ۔
ترجمہ: (٤١٢) کسی نے ظہر کی ایک رکعت شروع کر نے کے بعد پھر ظہر ہی کو شروع کیا تو وہ پہلی ہی ظہر ہے ، اور وہ رکعت شمار کی جائے گی ۔
تشریح : کسی نے مثلا ظہر کی ایک رکعت پڑھی پھر دوبارہ اسی ظہر کو شروع کیا اور درمیان میں نماز توڑنے والی حرکت نہیں کی تو پہلی نما ز باطل نہیں ہو گی اور جو ایک رکعت پڑھی ہے وہ باقی رہے گی اب اسی پر بناء کر کے تین رکعت اور پڑھ لے ، اور درمیان میں جو اگلی نماز کی نیت کی ہے وہ بیکار ہو گی اسکا کوئی اعتبار نہیں ہو گا ۔
وجہ : (١)اسلئے کہ جب پہلی ہی نماز دوبارہ شروع کی تو پہلی ہی نماز ہوئی اسلئے پہلی نماز باقی رہے گی ۔ اور درمیان کی نیت بیکار ہو گی ۔ (٢) اس حدیث میں اسکا ثبوت ہے (٢)عن ابی ھریرة أن رسول اللہ ۖ انصرف من اثنتین ، فقال لہ ذو الیدین : أقصرت الصلوة أم نسیتَ یا رسول اللہ ؟ فقال رسول اللہ ۖ : أصدق ذو الیدین ؟ فقال الناس : نعم ، فقام رسول اللہ ۖ فصلی اثنتین أخریین ، ثم سلم ، ثم کبر، فسجد مثل سجودہ أو اطول ۔ ( بخاری شریف ،باب ھل یأخذ الامام اذا شک بقول الناس ؟ ، ص ٩٩ ، نمبر ٧١٤ ابو داود شریف ، باب السھو فی السجدتین ، ص ١٥٣، نمبر ١٠٠٨) اس حدیث میںاسی نماز کو دوبارہ شروع فرمایا تو پہلی نماز باقی رہی ۔ ۔ درمیان نماز میں بات کی اس سے نماز ٹوٹی یا نہیںاسکی بحث پہلے گزر چکی ہے ۔
ترجمہ : ١ اسلئے کہ اسی کو شروع کیا جس میں پہلے تھا اسلئے اسکی نیت بیکار جائے گی ، اور جو پہلے نیت کی وہ باقی رہے گی ۔
تشریح : جس نماز کو پہلے شروع کیا تھا اسی نماز کو دوبارہ شروع کیا اسلئے پہلی نماز باقی رہے گی ۔ اور درمیان کی نیت لغو ہو گی ۔
ترجمہ: (٤١٣) امام نے قرآن سے دیکھ کر پڑ ھا تو امام ابو حنیفہ کے نزدیک نماز فاسد ہو جائے گی ، اور صاحبین نے فرمایا کہ نماز پوری ہو گئی ۔
تشریح : امام نے قرآن دیکھ کر قرأت کی تو امام ابو حنیفہ کے نزدیک نماز فاسد ہو جائے گی ۔
وجہ : اسکی دو وجہ بیان فر ماتے ہیں (١) ایک وجہ یہ ہے کہ قرآن سے پڑھنا اس سے تلقین کر نا ہے ، یعنی اس سے لقمہ لینا ہے اور اس