(٣٩٨)ویتم الاول صلاتہ مقتدیا بالثانی ) ١ کما اذا استخلفہ حقیقة (٣٩٩)ولولم یکن خلفہ الا صبی اوامرأة قیل تفسد صلاتہ ) ١ لاستخلاف من لایصلح للامامة (٤٠٠) وقیل لا تفسد ) ١ لانہ لم یوجد الاستخلاف قصداوہو لایصلح للامامة واللّٰہ اعلم.
تشریح : یہ دلیل عقلی ہے ۔ کہ امام کو حدث ہو گیا تو اب کوئی امام نہیںرہا ، اور اس مقتدی کو اپنی نماز بچانا ہے اسلئے یہ اپنی نماز کو بچانے کے لئے خود امام بن جائے گا ۔ دوسری دلیل یہ ہے کہ کئی آدمی ہو تو بھیڑ ہے اسلئے بھیڑ کو ختم کر نے لئے ایک کو امام متعین کر نا پڑتا تھا ، اور یہاں ایک ہی آدمی ہے اسلئے کوئی بھیڑ نہیں ہے اسلئے یہ خود بخود امام بن جائے گا ۔
ترجمہ: (٣٩٨) اور پہلا امام دوسرے کا مقتدی بن کرنماز پوری کرے گا ۔
ترجمہ : ١ جیسے کہ حقیقت میں اسکو خلیفہ بناتا ۔
تشریح : ایک مقتدی خود امام بن گیا تو پہلا امام جب وضو کر کے آئے گا تو اس امام کا مقتدی بن جائے گا ، اور اسکی اقتداء میں اپنی نماز پوری کرے گا ، جیسے کہ حقیقت میں اسکو امام بناتا تو اسکی اقتداء میںاپنی نماز پوری کر تا، کیونکہ یہ آدمی بہر حال ابھی امام ہے ۔
ترجمہ: (٣٩٩) اور اگر امام کے پیچھے صرف بچہ ، یا صرف عورت ہو تو بعض حضرات نے فرمایا کہ اس امام کی نماز فاسد ہو جائے گی ۔
ترجمہ : ١ اسلئے کہ ایسے کو امام بنایا جو امام بننے کی صلاحیت نہیںرکھتا ہے۔
تشریح: امام کے پیچھے صرف بچہ تھا ، یا صرف عورت تھی جو اس مرد کا امام بننے کی صلا حیت نہیں رکھتی ہے ، اور امام کو حدث ہو نے کی وجہ سے بچہ خودامام بن گیا ، اور ظاہر ہے کہ یہ سابق امام جو مرد تھا اسکا بھی امام بن گیا ، اور پہلے گزر چکا ہے کہ بچے کو مرد کا امام بنایا تو مرد کی نماز فاسد ہو جائے گی ، اسلئے اس مرد کی نماز فاسد ہو جائے گی ۔ کیونکہ ایسے آدمی کو امام بنایا جو مرد کی امامت کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے ۔ ۔ یہی حال ہے کہ اگر مرد امام کے پیچھے صرف عورت تھی اور مرد کو حدث پیش آیا تو یہ عورت خود امام بن گئی ، اور اس مرد کی بھی امام بنی اسلئے مرد کی نماز فاسد ہو جائے گی اب شروع سے نماز پڑھے ۔ کیونکہ عورت مرد کی امامت کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
ترجمہ: (٤٠٠) اور بعض حضرات نے فرمایا کہ مرد کی نماز فاسد نہیں ہو گی ۔
ترجمہ : ١ اسلئے کہ قصدا خلیفہ بنانا نہیں پایا گیا ، اور خود یہ لوگ مرد کی امامت کی صلاحیت نہیںرکھتے ۔
تشریح : بعض حضرات نے فرمایا کہ مرد کی نماز فاسد نہیں ہو گی ۔ اور اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ بچہ اور عورت خود امام بنے ہیں ،سابق امام نے انکو امام بنایا نہیںہے ۔ اور ان لوگوںمیںمرد کی امامت کی صلاحیت بھی نہیں ہے اسلئے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ اشارہ کے طور پر انکو امام بنایا، اسلئے یہ لوگ صرف اپنا امام بنیں گے اور اپنی نماز پوری کریں گے ، مرد کا امام نہیں بن سکیں گے ، اور جب مردکاامام نہیں