Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

579 - 627
غیر نادر فلا یلحق بالجنابة (٣٨٣)ولو قرأ مقدار ماتجوزبہ الصلوٰة لا یجوز بالاجماع)  ١  لعدم الحاجة الی الاستخلاف۔  (٣٨٤) وان سبقہ  الحدث بعد التشہد توضأ وسلم)  ١  لان التسلیم واجب فلا بد من التوضی لیأتی بہ (٣٨٥) وان تعمد الحدث فی ہٰذہ الحالة اوتکلم اوعمل عملا ینافی الصلوٰہ تمت صلاتہ )

تشریح :  یہ صاحبین کو جواب ہے ۔ کہ قرأت سے رکنا نادر نہیں ہے بارہا ایسا موقع پیش آتا ہے اسلئے اسکو جنابت کے ساتھ نہ ملایا جائے ، اور اس میں خلیفہ بنانا ممنوع قرار نہ دیا جائے ۔ بلکہ خلیفہ بنانا جائز ہو ۔ 
اصول :  جو حدث بار بار ہو تے ہوں ان میں بنا ء کر نا بھی جائز ہے اور خلیفہ بنانا بھی جائز ہے ، اور جو حدث کبھی کبھار پیش آتے ہوںان میں نہ بناء کر نا جائز اور نہ خلیفہ بنانا جائز ۔ 
ترجمہ: ( ٣٨٣) اور اگر اتنی آیتیں پڑھ لی جن سے نماز جائز ہو جاتی ہے تو خلیفہ بنانا بالاتفاق جائز نہیں۔
 ترجمہ:   ١  اسلئے کہ اب خلیفہ بنانے کی ضرورت نہیں۔
تشریح :  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ایک آیت اور صاحبین  کے نزدیک چھوٹی تین آیتیں ، یا بڑی ایک آیت پڑھ چکا ہے اسکے بعد امام قرأت سے رک گیا تو اب تینوںاماموں کے نزدیک خلیفہ بنانا درست نہیں ہے ، اسلئے کہ جتنی قرأت میں نماز جائز ہو تی اتنی قرأت کر چکا ہے اسلئے خلیفہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے ، یوں بھی خلیفہ بنانا عمل کثیر ہے اسلئے بغیر ضرورت کے اسکو نہیں کر نا چاہئے ۔ 
ترجمہ: (٣٨٤)اور اگر حدث لاحق ہو گیا تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد تو وضو کرے گا اور سلام کرے گا۔  
وجہ: (١)  تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد خود بخود حدث ہو گیا تو تشہد کی مقدار بیٹھنا آخری فرض تھا جو پورا ہو گیا لیکن ابھی سلام کرنا جو واجب ہے وہ باقی ہے اس لئے اس کو دوبارہ وضو کرکے نماز پر بنا ء کرنا چاہئے اور سلام کرنا چاہئے۔ 
ترجمہ :  ١  اسلئے کہ سلام واجب ہے اسلئے وضو کر نا ضروری ہے تاکہ سلام پھیر سکے ۔
تشریح :  تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد خود بخود حدث ہو گیا تو نماز ابھی منقطع نہیںہو ئی ہے اسلئے اس پر بناء کر سکتا ہے ، اور سلام جو واجب ہے وہ باقی ہے اسلئے وضو کر کے بناء کرے اور سلام پھیرے ۔ 
ترجمہ: (٣٨٥)اور اگر جان بوجھ کر حدث کیا اس حالت میں  یا بات کی یا ایسا عمل کیا جو نماز کے منافی ہے تو اس کی نماز پوری ہو گئی۔  
تشریح :  اوپر اور اس مسئلے میںفرق یہ ہے کہ اوپر خود بخود حدث ہوا تھا اسلئے پہلی نماز پر بناء کر سکتا تھا اسلئے وضو کر کے بناء کرے گا اور سلام پھیرے گا ۔ اور اس مسئلے میں یہ ہے کہ جان کر حدث کیا ہے اسلئے نماز ٹوٹ گئی اسلئے اب بناء نہیں کر سکتا اور سلام نہیں پھیر سکتا ، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter