Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

580 - 627
اور چونکہ صرف سلام واجب باقی ہے اسلئے یوں کہا جائے گا کہ نقص کے ساتھ نماز پوری ہو گئی ۔  
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک سلام تو فرض نہیں ہے لیکن ٫خروج بصنعہ ، فرض ہے خروج بصنعہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ارادے سے کوئی ایسی حرکت کرے جس کی وجہ سے نماز سے نکل جائے ۔۔ چونکہ اس نے جان بوجھ کر حدث کیا ہے ، یا بات کی ہے ، یا نماز کے منافی عمل کیا ہے ۔ اسلئے خروج بصنعہ پایا گیا جو فرض ہے تو گویا کہ آخری فرض بھی پورا کر دیا اسلئے نقص کے ساتھ نماز پوری ہو جائے  گی ۔اور اوپر کے مسئلہ نمبر ٣٨٤ میں حدث جان کر نہیں کیا بلکہ خود  ہو گیا اسلئے خروج بصنعہ نہیں پایا گیا اسلئے ایک فرض رہ گیا اسلئے اوپر کی صورت میں نماز پوری نہیں ہو ئی وضو کر کے سلام کرے اور گویا کہ خروج بصنعہ فرض کو بجا لائے ۔
وجہ:  (١)تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد جان بوجھ کر حدث کرنے سے اس کے ذمہ کوئی فرض باقی نہیں رہاتھاصرف سلام کرنا واجب باقی رہا تھا۔اس لئے نماز ایک حیثیت سے پوری ہو گئی تھی لیکن سلام چھوڑا اس لئے اچھا نہیں کیا تھا اور بنا اس لئے نہیں کر سکتا کہ جان بوجھ کر قاطع اور مانع لے آیا اس لئے نماز پر بنا بھی نہیں کر سکتا۔اس لئے یہی کہا جائے گاکہ نماز پوری ہو گئی لیکن واجب کی کمی کے ساتھ (٢) نماز پوری ہونے کی دلیل حدیث میں ہے  ۔عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ قال اذا قضی الامام الصلوة وقعد فاحدث قبل ان یتکلم فقد تمت صلوتہ ومن کان خلفہ ممن اتم الصلوة ۔ ( ابو داؤد شریف، باب الامام یحدث بعد یا یرفع رأسہ ص ٩٨ نمبر ٦١٧  ترمذی شریف ،باب ما جاء فی الرجل یحدث بعد ا لتشھد ، ص ٩٢ ، نمبر ٤٠٨  دار قطنی ، باب من احدث قبل التسلیم فی آخر صلوتہ او احدث قبل تسلیم الامام فقد تمت صلوتہ ص ٣٦٨ نمبر ١٤٠٧)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد حدث کر دیا تو نماز پوری ہو گئی ۔بلکہ کوئی آدمی امام کے پیچھے ہو اور امام کے سلام کرنے سے پہلے اس نے جان بوجھ کر حدث کر دیا تو اس آدمی کی نماز پوری ہو جائے گی۔اور اگرچہ اس پر سلام کا واجب باقی رہا۔حدیث میں ہے  عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ قال اذا جلس الامام فی آخر رکعة ثم احدث رجل من خلفہ قبل ان یسلم الامام فقد تمت صلوتہ ۔ (دار قطنی ، باب من احدث قبل التسلیم ، ج اول ،ص ٣٦٨ نمبر ١٤٠٧ ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقتدی بھی مقدار تشہد بیٹھنے کے بعد حدث کر دے تو اس کی نماز پوری ہوجائے گی۔  
فائدہ :  امام شافعی کے نزدیک سلام فرض ہے اس لئے تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد حدث کر دیا تو چونکہ فرض باقی رہ گیا اس لئے نماز فاسد ہو جائے گی۔ ان کی دلیل یہ حدیث ہے  عن علی عن النبی ۖ قال مفتاح الصلوة الطھور وتحریمھا التکبیر وتحلیلھا التسلیم ۔ (ترمذی شریف ، باب ماجاء مفتاح الصلوة الطھور ص ٥ نمبر ٣ ابو داؤد شریف ، باب الامام یحدث بعد ما یرفع رأسہ من آخر رکعتہ ص ٩٨ نمبر ٦١٨) اس حدیث کی وجہ سے جس طرح طہارت اور تکبیر تحریمہ فرض ہیں اسی طرح ان کے یہاں سلام بھی فرض ہے۔ہم کہتے ہیں کہ طہارت اور تکبیر تحریمہ فرض ہونے کی وجہ دوسری آیتیں ہیںصرف یہ حدیث نہیں ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter