١ والقیاس فیہما الاستقبال وہو روایة عن محمد لوجود الانصراف من غیر عذر ٢ وجہ الاستحسان انہ انصرف علی قصد الاصلاح الاتری انہ لو تحقق ماتوہمہ بنی علیٰ صلاتہ فالحق قصد الاصلاح بحقیقتہ مالم یختلف المکان بالخروج(٣٧٩)وان کان استخلف فسدت) ١ لانہ عمل کثیر من غیر عذر
نماز فاسد ہو جائے گی اور شروع سے نماز پڑھے بنا کر نا صحیح نہیں ہے ۔ اور اگر مسجد سے باہر نہیںنکلا تو چونکہ مجلس ایک ہے اسلئے بقیہ نماز درست ہے اسلئے اس پر بنا کر سکتا ہے ۔
اصول : اصلاح کی غرض سے قبلہ رخ سے منہ پھیرا ہو اور مجلس ایک ہو تو نماز فاسد نہیںہو گی ۔
ترجمہ ١ دونوں صورتوں میں قیاس یہ ہے کہ شروع سے نماز پڑھے ، اور یہی امام محمد کی روایت ہے ۔ کیونکہ بغیر عذر کے پھرنا پایا گیا ۔
تشریح : چونکہ قبلے سے رخ پھر چکا ہے اور حقیقت میں حدث بھی نہیں ہوا ہے اسلئے قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ نماز فاسد ہو جائے اور شروع سے نماز پڑھے ، چنانچہ امام محمد کی روایت یہی ہے کہ شروع سے نماز پڑھے ۔
ترجمہ: ٢ اور استحسان کی وجہ یہ ہے کہ وہ اصلاح کے ارادے سے پھرا ہے ۔ کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ جو اسکا گمان تھا وہ متحقق ہو جاتا تو وہ اپنی نماز پر بنا کر تا اسلئے اصلاح کے ارادے کو حقیقت کے ساتھ ملحق کر دیا گیا جب تک کہ باہر نکلنے کی وجہ سے مکان نہ مختلف ہو جائے۔
قیاس کا تقاضا تو یہی ہے کہ بنا نہ کرے لیکن استحسان کی وجہ سے ما قبل کی نماز پر بنا کر نے کی گنجایش ہو ئی ۔ اور استحسان کی وجہ یہ ہے کہ وہ حدث کے گمان سے نماز کی اصلاح کے لئے پھرا ہے ، چنانچہ حقیقت میںحدث ہوتا تو وہ پچھلی نماز پر بنا کر سکتا تھا اسلئے جب نماز کی اصلاح کے ارادے سے پھرا تو جب تک مسجد سے باہر نہیںنکلا اور مجلس نہیں بدلی تو وہ بنا کر سکتا ہے ۔ البتہ اگر مسجد سے باہر نکل جاتا اور مجلس بدل جاتی تو اب بنا نہیں کر سکتا کیوں کہ مجلس بدلنے کی وجہ سے خامیاں زیادہ ہوگئیں ۔
ترجمہ: ( ٣٧٩) اور اگر خلیفہ بنایا تو نماز فاسد ہو جائے گی ۔
ترجمہ: ١ اسلئے کہ یہ بغیر عذر کے عمل کثیر ہے ۔
تشریح : گمان ہوا کہ حدث ہو چکا ہے اسلئے وہ قبلے سے چہرے کو پھیر لیا اور وہ امام تھا اسلئے دوسرے کو اشارے سے خلیفہ بھی بنایا توچاہے مسجد سے باہر نہ بھی نکلا ہو پھر بھی اسکی نماز فاسد ہو گئی ، اب وہ پہلی نماز پر بنا نہیں کر سکتا شروع سے نماز پڑھنی ہو گی ۔
وجہ :کیونکہ بعد میں ظاہر ہوا کہ حدث نہیں ہواتھا اسلئے بغیر عذر کے خلیفہ بنایا اور خلیفہ بنانا عمل کثیرہے اسلئے نماز فاسد ہو جائے گی