Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

535 - 627
٢  ولنا انہ ں تقدم علیٰ انس والیتیم  حین صلی بہما فہٰذا اللافضیلة والاثردلیل الاباحة (٣٥٢)ولا یجوز للرجال ان یقتدوابامرأة اوصبی)  

ہونا بہتر ہے۔
ترجمہ:  ٢   اور ہماری دلیل یہ ہے کہ حضور علیہ السلام حضرت انس اور حضرت یتیم پر آگے بڑھے جب آپ ۖ نے انکو نماز پڑھائی۔ اسلئے یہ افضل ہے ، اور عبد اللہ ابن مسعود کا اثر اباحت کی دلیل ہے ۔ 
تشریح :   حضور ۖ نے  حضرت انس اور حضرت یتیم کو نماز پڑھائی تو آپ ۖ آگے کھڑے ہو ئے ، چونکہ حدیث سے آگے کھڑے ہو نے کا ثبوت ہے اسلئے یہ افضل ہو گا اور صحابی کے عمل سے درمیان میں کھڑے ہو نے کا ثبوت ہے اسلئے یہ بھی مباح ہو گا ۔ حدیث یہ گزری ۔عن انس بن مالک قال صلیت اناو یتیم فی بیتنا خلف النبی وامی خلفنا ام سلیم  (بخاری شریف ، باب المرأة وحدھا تکون صفا ص١٠١ نمبر ٧٢٧  ابو داؤد شریف ، باب اذا کانوا ثلثة کیف یقومون ص ٩٧ نمبر ٦١٢)اس حدیث میں آپۖ آگے کھڑے ہو ئے ۔  
ترجمہ:  (٣٥٢)  اور مرد کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ عورت یا بچے کی اقتداء کرے ۔
تشریح:  مرد مقتدی ہو اور اس کا امام عورت ہو یا بچہ ہو تو جائز نہیں ہے۔  
وجہ :  (١)عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ ۖ خیر صفوف الرجال اولھا وشرھا آخرھا و خیر صفوف النساء آخرھا و شرھا اولھا (مسلم شریف، باب تسویة الصفوف واقامتھا وفضل الاول الخ ص١٨٢ نمبر ٩٨٥٤٤٠ ابوداؤد شریف ، باب صف النساء  والتأخر عن الصف الاول ،ص ١٠٦ نمبر ٦٧٨) اس حدیث میں ہے کہ عورت کی اگلی صف بری ہے اور پچھلی صف اچھی ہے۔اور امامت کرنے کی وجہ سے وہ مرد سے بھی آگے ہوگی اس لئے مرد کے لئے اس کی امامت درست نہیں ہے۔مسئلہ نمبر ٣٤٧ میں جو عورت کی امامت کا مسئلہ گزرا وہ یہ تھا کہ عورت عورت کی امات کر سکتی ہے نہ کہ مرد کی(٢)حدیث میں ہے  عن جابر بن عبد اللہ قال سمعت رسول اللہ علی منبرہ یقول فذکر الحدیث وفیہ الا ولا تؤٔمن امرأة رجلا ۔ ( سنن للبیھقی، باب لا یأتم رجل بامرأة ج ثالث ص ١٢٨، نمبر٥١٣١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت مرد کی امامت نہ کرے۔  (٣)عن ام حمید امرأة ابی حمید الساعدی : أنھا جائت النبی  ۖ فقالت : یا رسول اللہ  ۖ انی احب الصلوة معک ؟ قال : قد علمت  ُ انک تحبین الصلوة معی و صلوتک فی بیتک خیر لک من صلوتک فی حجرتک ۔ ( مسند احمد ، باب حدیث ام حمید  ، ج سابع ، ص ٥١٤ نمبر ٢٦٥٥٠ سنن بیھقی ، باب خیر مساجد النساء قعر بیوتھن ، ج ثالث ، ص ١٨٨ ، نمبر ٥٣٦١) عورت کے لئے جب اتنا ستر ہے کہ کمرے میں نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے تو وہ مرد کی امامت کیسے کرائے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter