(٣٤٦)ویکرہ النساء ان یصلین وحدہن الجماعة) ١ لانہالاتخلوعن ارتکاب محرم وہوقیام الامام وسط الصف فیکرہ کالعراة
کرے ۔اور اکیلا ہو تو جتنی لمبی کرنا چاہے کر سکتا ہے۔
ترجمہ: (٣٤٦) عورتوں کے لئے مکروہ ہے کہ تنہا عورتیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں،
تشریح :صرف عورتیں نماز پڑھیں تو الگ الگ نماز پڑھیںگیں ۔کیونکہ وہاں مرد نہیں ہے اس لئے عورت ہی کو امامت کرنی ہوگی ۔اور عورت کی امامت جائز تو ہے لیکن مکروہ ہے۔
وجہ : (١)عورت کی امامت مکروہ ہونے کی وجہ یہ حدیث ہے عن ابی ھریرة قال قال رسول اللہ ۖ خیر صفوف الرجال اولھا وشرھا آخرھا و خیر صفوف النساء آخرھا و شرھا اولھا (مسلم شریف، باب تسویة الصفوف واقامتھا وفضل الاول الخ ص١٨٢ نمبر ٩٨٥٤٤٠ ابوداؤد شریف ، باب صف النساء والتأخر عن الصف الاول ،ص ١٠٦ نمبر ٦٧٨) جب عورت کو اگلی صف میں جانا مکروہ ہے تو امامت کرنا بھی مکروہ ہوگا کیونکہ اس میں آگے جانا ہوتا ہے۔ (٢)عن ام حمید امرأة ابی حمید الساعدی : أنھا جائت النبی ۖ فقالت : یا رسول اللہ ۖ انی احب الصلوة معک ؟ قال : قد علمت ُ انک تحبین الصلوة معی و صلوتک فی بیتک خیر لک من صلوتک فی حجرتک ۔ ( مسند احمد ، باب حدیث ام حمید ، ج سابع ، ص ٥١٤ نمبر ٢٦٥٥٠ سنن بیھقی ، باب خیر مساجد النساء قعر بیوتھن ، ج ثالث ، ص ١٨٨ ، نمبر ٥٣٦١) اس حدیث میں ہے کہ کمرے میں نماز پڑھنا عورت کے لئے زیادہ بہتر ہے تو وہ امامت کیسے کرائے گی ! (٣)عورت کی امامت مکروہ ہے اس کی دلیل یہ حدیث بھی ہے۔سمعت عائشة زوج النبی ۖ تقول : لو أن رسول اللہ ۖ رأی ما احدث النساء لمنعھن المسجد ، کما منعت نساء بنی اسرائیل قال : فقلت ُ لعمرة : أنساء بنی اسرائیل منعن المسجد ؟ قالت ْ : نعم ۔(مسلم شریف ، باب خروج النساء الی المساجد اذا لم یترتب علیہ الفتنة ، ص ١٨٣، نمبر ٤٤٥ ٩٩٩) اس حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ کے زمانے میں وقت اتنا بدل گیا تھا کہ عورتوں کو مسجد سے روکنا چاہئے تو وہ امامت کیسے کر سکتی ہے ! اس اثر میں ہے (٤)عن علی قال لاتؤم المرأة (مصنف ابن ابی شیبة، ٣١٧ من کرہ ان تؤم المرأة النسائ،ج اول،ص ٤٣٠، نمبر ٤٩٥٧)اس اثر میںہے کہ عورت عورت کی بھی امامت نہ کرے۔
ترجمہ: ١ اسلئے کہ حرمت کے ارتکاب سے خالی نہیں ہے اور وہ صف کے درمیان میں کھڑا ہو نا ہے ، اسلئے ننگے لو گوں کی جماعت کی طرح مکروہ ہوگی۔
تشریح : یہ دلیل عقلی ہے ۔ کہ عورت عورتوں کی امامت کرائے گی تو لازمی طور پر صف کے درمیان میں کھڑی ہو گی ،حالانکہ سنت