(٣١٠) ولا بدللمقتدی من نیة امامہ فان کان الامام من الجانب الایمن اوالا یسرنواہ فیہم) ١ وان کان بحذائہ نواہ فی الاولیٰ عندابی یوسف ترجیحالجانب الایمن
میں جانا ہی نہیں چاہئے اسلئے اسکی نیت کر نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ فساد کی وجہ سے نہ جانے کی حدیث یہ ہے ۔ أن عائشہ زوج النبی ۖ قالت : لو أدرک رسول اللہ ۖ ما أحدث النساء لمنعھن المسجد کما منعت نساء بنی اسرائیل ۔ قال یحی : فقلت لعمرة : أمنعت نساء بنی اسرائیل ؟ قالت : نعم ۔ ( ابوداود شریف ، باب التشدید فی ذالک ( ای فی خروج النساء الی المسجد ) ، ص ٩١ ، نمبر ٥٦٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس زمانے میں عورتوں کو مسجد نہیں جانا چاہئے۔ اسلئے انکی نیت بھی نہ کرے ۔]٢[ اور دوسری بات یہ ہے کہ السلام علیکم میں خطاب حاضرین کو ہے اسلئے جو جماعت سے غائب ہے اسکی نیت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
ترجمہ: (٣١٠) اور مقتدی کے لئے ضروری ہے کہ اپنے امام کی نیت کرے ، پس اگر امام دائیں جانب ہیں تو دائیں جانب انکی نیت کرے ، یا بائیں جانب ہیں تو اس میں انکی نیت کرے ۔
تشریح : جس طرح امام سلام پھیرتے وقت مقتدی کی نیت کرے اسی طرح مقتدی سلام پھیرتے وقت اپنے امام کی نیت کرے ، پس اگر دائیں جانب ہوں تو دائیں جانب سلام پھیرتے وقت امام کی نیت کرے ، اور اگر امام اس سے بائیں جانب ہو تو بائیں جانب سلام پھیرتے وقت امام کی نیت کرے ، اور اگر امام سامنے ہو تو دونوں جانب سلام پھیرتے وقت امام کی نیت کرے کیونکہ امام گویا کہ دونوں جانب ہیں ۔
وجہ : (١) دلیل یہ حدیث ہے ۔ عن سمرة بن جندب قال : أمرنا النبی ۖ أن نرد علی الامام، و أن نتحاب، و أن یسلم بعضنا علی بعض۔ ( ابوداود شریف ، باب الرد علی الامام ، ص ١٥٢ ، نمبر ١٠٠١ ابن ماجہ شریف ، باب رد السلام علی الامام، ص ١٣١ ، نمبر ٩٢٢) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنے امام کو بھی سلام کر نا چاہئے ۔ (١)اثر میں ہے ۔ عن حماد قال : اذا کان الامام عن یمینک فسلمت عن یمینک ، و نویت الامام فی ذالک ، و اذا کان عن یسارک سلمت و نویت الامام فی ذالک ایضا ً ، و اذا کان بین یدیک فسلمت علیہ فی نفسک ، ثم سلمت عن یمینک و عن شمالک۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب الرد علی الامام ، ج ثانی ، ص ٢٢٤، نمبر ٣١٥٢ ) اس اثر سے معلوم ہواکہ امام دائیں جانب ہو تو دائیں جانب اسکی نیت کرے ، اور بائیں جانب ہو تو بائیں جانب اسکی نیت کرے ۔
ترجمہ: ١ اور اگر امام اسکے سامنے ہو تو پہلی مرتبہ سلام کر نے میں اسکی نیت کرے امام ابو یوسف کے نزدیک دائیں جانب کو ترجیح دینے کے لئے