Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

49 - 627
فشرعتہ فیہ، و الوعد یسّوغ بعض المساغ، و حین اکاد اتکأ اتکاء الفراغ تبینت فیہ نبذاً من الاطناب، و خشیت ان یھجر لاجلہ الکتاب فصرفت عنان العنایة الی شرح آخر موسوم، بالھدایة. 
١٢ اجمع فیہ بتوفیق اﷲ تعالی بین عیون الروایة، ومتون الدرایة تارکا للزوائد فی کل باب معرضاًعن ھذا النوع من الاسھاب مع ماانہ یشتمل علی اصول ینسحب علیھا فصول

تشریح :  مصنف ھدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی جس میںاہمیت کے ساتھ قدوری کے مسئلے کو لیا اور جہاں مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لئے  اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی ۔اسکے دیباچہ میں وعدہ کیا کہ میں اسکی شرح بھی لکھونگا ۔چنانچہ اسی 80 جلدوں میں اسکی شرح لکھی اور اسکا نام ،کفایة المنتھی ،رکھا  ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اسکو کوئی نہیں پڑھے گا ۔اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب ،بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں  اسلئے بدایة المبتدی کی دوسری شرح  مختصر لکھی جسکا نام ،ھدایہ ، رکھا جوآپکے ہاتھ میں ہے  ۔اوپر کی عبارت میں یہی بات کہہ رہے ہیں ۔
لغت :۔ الموعد :وعد سے مشتق ہے ۔مبدأ : شروع میں ۔ارسم : رسم سے مشتق ہے ،لکھنا ۔یہاںترجمہ ہے میں اسکا نام رکھونگا ۔فشرعت فیہ : اسکا ترجمہ ہے ،میں نے کفایة المنتھی ،کو لکھنا  شروع کر دیا۔یسوغ : باب تفعیل سے ،جائز ہو نا ۔اسی سے ہے مساغ : گنجائش ۔عبارت کا مطلب ہے کہ وعدہ میں تاخیر کرنے کی گنجائش ہوتی ہے ۔اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ وعدہ کر لینے کے بعد اس کام کو کرنا جائز ہو جاتا ہے ۔اس لئے وعدے کے مطابق میں نے اسکی شرح لکھنا شروع کردی ۔الوعد یسوغ بعض المساغ ۔جملہ معترضہ ہے اکاد : قریب تھا ۔اتکأ : وکأ سے مشتق ہے ۔تکیہ لگانا ۔اور اتکأ عنہ کا ترجمہ ہے اس سے تکیہ اٹھا لینا ۔اکاد اتکأ عنہ اتکأ الفراغ : کا مطلب ہے کہ میں اس شرح سے فارغ ہو نے کے قریب تھا ۔ تبینت: بین سے مشتق ہے ۔میرے سامنے واضح ہو گیا ۔   نبذا ً: اسکا ترجمہ ہے تھوڑا سا ۔اطناب : کسی نکتے کی وجہ سے بات لمبی ہو جائے اسکو اطناب کہتے ہیں ۔خشیت : خشی سے مشتق ہے۔ مجھے ڈر ہوا ۔یھجر: ھجر سے مشتق ہے چھوڑ دینا ۔الکتاب : سے مراد بدایة المبتدی ،ہے ۔عنان : لگام کی رسی ۔عنان العنایة کا ترجمہ ہے توجہ کی رسی ۔یعنی میں نے اسکی طرف توجہ کی ۔موسوم : سمی : سے مشتق ہے ،جسکا نام  ھدایہ رکھا گیا ہے ۔
ترجمہ:  ١٢   اللہ کی توفیق سے میں اس میں  عمدہ روایت اور مضبوط دلائل عقلیہ جمع کر رہا ہوں ۔اس کے ہر باب میں زوائد چھوڑنے کا  ارادہ ہے اور اس قسم کی طول بیانی سے اعراض کرنے کی نیت ہے ۔تاہم ایسے اصول پر شامل ہو گی جن پر فروع متفرع ہو نگے ۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter