Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

485 - 627
  ١  وہو واجب عندنا (٣٠٥)   وصلی علی النبی ں)

ترجمہ:   ١   اور یہ ہمارے نزدیک واجب ہے ۔ 
تشریح :   قاعدہ آخیرہ میں  بیٹھنا یہ تو فرض ہے ، لیکن اس میں تشہد پڑھنا ہمارے نزدیک واجب ہے ۔
وجہ:   (١) واجب ہو نے کی دلیل یہ ہے کہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود  سے حضورۖ نے فرمایا تھا کہ اس تشھد کو کہو  ٫فلیقل ، جو امر کا صیغہ ہے اور امر کے صیغہ سے وجوب ثابت ہو تا ہے اسلئے تشہد پڑھنا واجب ہو گا   قال عبد اللہ بن مسعود کنا اذا صلینا خلف النبی ۖ فقال ان اللہ ھو السلام فاذا صلی احدکم فلیقل التحیات للہ ، ۔ (بخاری شریف ، باب التشہد فی الآخرة ص ١١٥ نمبر ٨٣١ مسلم شریف ، نمبر ٤٠٢ ٨٩٧ ابو داود شریف ، باب التشھد ، ص ١٤٧، نمبر ٩٦٨) اس حدیث میں ٫ فلیقل، امر کا صیغہ ہے جو وجوب پر دلالت کرتا ہے (٢)حدیث میں ہے کہ تشہد کہہ لو گے تو نماز ہو جائے گی جس سے معلوم ہوا کہ تشہد واجب ہے ۔ حدیث یہ ہے  ۔ وان رسول اللہ ۖ اخذ بید عبد اللہ بن مسعود فعلمہ التشھد فی الصلوة فذکر مثل دعاء حدیث الاعمش اذا قلت ھذا اوقضیت ھذا فقد قضیت صلوتک ان شئت ان تقوم فقم وان شئت ان تقعد فاقعد ۔(ابو داؤد شریف ، باب التشہد ص ١٤٦ نمبر ٩٧٠)اس حدیث میں ہے کہ تشہد کہہ لو گے تو نماز پوری ہو جائے گی ۔ جس سے معلوم ہوا کہ واجب ہے ۔ (٣) آیت میں اسکا اشارہ ہے کہ تشہد پڑھنا چاہئے کیونکہ اس میںحضور ۖ پر سلام ہے ۔ آیت یہ ہے ۔  ان اللہ و ملئکتہ یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما (ّیت ٥٦ سورة الاحزاب ٣٣)  اس آیت میں سلموا تسلیما ،سے تشہد پڑھنے کی طرف اشارہ ہے اسلئے  کہ تشہد میں سلام ہو تا ہے ۔(٤) اثر میں ہے۔ عن عمر بن الخطاب قال : لا تجوز الصلوة الا بتشھد ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب من نسی التشھد ، ج ثانی ، ص ٢٠٦، نمبر ٣٠٨٠) اس اثر میں ہے کہ بغیر تشہد کے نماز ہی نہیں ہو گی اسلئے تشھد واجب ہو گا ۔ 
ترجمہ:   (٣٠٥)  اور حضورۖ پر درود  شریف پڑھے۔  
تشریح:   قعدۂ اخیرہ میں تشہد کے بعد حضورۖ پر درود شریف پڑھے ۔درود پڑھنا سنت ہے اس کو پڑھنا چاہئے لیکن اگر نہیں پڑھے گا تب بھی سجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا ۔  
وجہ:   نماز میں درود سنت ہونے کی دلیل یہ آیت ہے  ان اللہ و ملئکتہ یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما (ّیت ٥٦ سورة الاحزاب ٣٣) اس آیت سے زندگی میں ایک مرتبہ درود پڑھنا فرض ہے اور نماز میں پڑھنا سنت ہے(٢) حدیث میں ہے  عن کعب بن عجرة .۔۔۔۔.. فقلنا قد عرفنا کیف نسلم علیک فکیف نصلی علیک؟ قال قولوا اللھم صلی علی محمد الخ ۔ (مسلم شریف ، باب الصلوة علی النبی بعد التشہدص ١٧٥ نمبر ٤٠٦ ابو داؤد شریف ، باب الصلوہ علی النبی بعد التشہد ص ١٤٧ نمبر ٩٧٦)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تشہد کے بعد حضورۖ پر درود پڑھنا چاہئے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter