Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

483 - 627
٢ وہذا بیان الافضل ہوالصحیح لان القراء ة فرض فی الرکعتین علی مایاتیک من بعدان شاء اللّٰہ (٣٠٣)وجلس فی الاخیرةکماجلس فی الاولیٰ)  ١ لماروینامن حدیث وائل وعائشة  

پڑھے تو بہتر ہے ۔
ترجمہ:  ٢   یہ افضل کا بیان ہے ، صحیح یہی ہے ، اسلئے کہ قرأت پہلی دو رکعتوں میں فرض ہے ۔۔اسکی بحث انشاء اللہ آگے آئے گی۔
تشریح :    فرض کی دوسری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ  پڑھنا افضل ہے صحیح روایت یہی ہے ، چنانچہ اگر کسی نے سورہ فاتحہ چھوڑ دی تو سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا ۔عن علی و عبد اللہ أنھما قالا : اقرأ فی الاولیین و سبح فی الاخریین ۔ (مصنف ابن شیبة ، نمبر ٣٧٤٢)
 وجہ :  اسکی وجہ یہ ہے کہ پہلی ہی دو رکعتوں میں قرأت فرض ہے ، دوسری دو رکعتوں میں فرض نہیں ہے اور نہ واجب ہے ، اسکی بحث آگے آئے گی۔ حضرت حسن ابن زیاد نے حضرت امام ابو حنیفہ  سے دوسری روایت کی ہے کہ دوسری دو رکعتوں میں بھی قرأت کر نا واجب ہے ۔  
ترجمہ:   (٣٠٣)  آخری قعدہ میں ایسے ہی بیٹھے جیسے پہلے قعدہ میںبیٹھے تھے ۔ 
تشریح  قعدۂ اولی میں بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھتے ہیں اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے ہیں اسی طرح قعدۂ اخیرہ میں بھی بیٹھے گا۔تورک نہیں کرے گا۔
ترجمہ:   ١   کیونکہ حضرت وائل بن حجر  اور حضرت عائشہ   سے میں نے روایت پیش کی ہے ۔ (١)حدیث یہ ہے ۔فقال ابو حمید الساعدی.... فاذا جلس فی الرکعتین جلس علی رجلہ الیسری و نصب الیمنی واذا جلس فی الرکعة الآخرة قدم رجلہ الیسری ونصب الاخری وقعد علی مقعدتہ ۔ (بخاری شریف،باب سنة الجلوس فی التشہد ص ١٤نمبر ٨٢٨  مسلم شریف ، باب ما یجمع صفة الصلوة وما یفتتح بہ ص ١٩٤ نمبر ١١١٠٤٩٨)  مسلم شریف میں یہ حدیث حضرت عائشہ  سے منقول ہے (٢) عن وائل بن حجر قال قدمت المدینة قلت لانظرن الی صلوة رسول اللہ ۖ فلما جلس یعنی للتشھد افترش رجلہ الیسری  ووضع یدہ الیسری یعنی علی فخذہ الیسری ونصب رجلہ الیمنی ۔ (ترمذی شریف ، باب کیف الجلوس فی التشہد ص ٦٥ نمبر ٢٩٢) ان احادیث سے معلوم ہوا کہ تشہد میں دائیں پاؤں کو کھڑا رکھنا چاہئے اور بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھنا چاہئے۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter