Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

411 - 627
١   لوجود التوجہ الی جہة التحری ٢  وہذہ المخالفة غیر مانعة کما فی جوف الکعبة (٢٥٠) ومن علم منہم بحال امامہ تفسد صلاتہ)  ١ لانہ اعتقدا مامہ علی الخطا 

نے کیا کیا تو سب کی نماز ہو   جائے  گی ۔
ترجمہ:   ١   تحری کی جانب توجہ ہو نے کی وجہ سے۔  
تشریح :  یہ مسئلہ اس قاعدے پر ہے کہ امام سے آگے نماز پڑھی تو نماز نہیں ہو گی ،کیونکہ امام سے آگے بڑھ گیا ۔اسی طرح نماز پڑھتے وقت مقتدی کو امام کی غلطی کا یقین ہے تو اس مقتدی کی نماز نہیں ہو گی ، کیونکہ اپنے اعتقاد میں امام کو غلط مان رہا ہے ۔۔اب مسئلے کی تشریح یہ ہے کہ کچھ لوگ اندھیری رات میں نماز پڑھ رہے تھے ، قبلہ معلوم نہ ہو نے کی وجہ سے ہر ایک نے اپنی اپنی جہت میں نماز پڑھی ، اور امام نے امامت کروائی ۔تو جو لوگ امام سے پیچھے رہے اسکی نماز ہو جائے گی ، لیکن جو لوگ امام سے آگے رہے اسکی نماز نہیں ہو گی ، اسکی وجہ یہ ہے کہ مقتدی کا فرض امام سے پیچھے رہنا تھا ، اس نے فرض چھوڑ دیا اور امام سے آگے ہو گیا اسلئے اسکی نماز نہیں ہو گی ۔ اسی طرح جسکو یقین کے ساتھ معلوم ہو گیا کہ امام غلط رخ پر نماز پڑھ رہے ہیں اسکی بھی نماز نہیں ہو گی ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ امام کو خطا پر یقین کر نے سے اسکی اقتداء نہیں ہو ئی اسلئے اسکی نماز بھی نہیں ہو گی ۔اور دوسروں کی نماز اسلئے ہو جائے گی کہ انکے ذمے تحری کرنا تھا اور وہ کر لیا چاہے جدھر توجہ ہو اسلئے انکی نماز ہو جاے گی ۔ اور امام کی غلطی کا پتہ نہیں ہے اسلئے انکی اقتداء بھی درست ہے ، اور ہر ایک کی جہت مختلف ہو نے کے باوجود بھی نماز اسلئے ہو جائے گی ،کہ کعبہ کے اندر ہر ایک کی توجہ الگ الگ ہو تب بھی نماز ہو جاتی ہے اسی طرح یہاں بھی ہر ایک کی توجہ الگ الگ ہو تب بھی نماز ہو جائے گی ۔ 
ترجمہ : ٢   اور یہ مخالفت مانع نماز نہیں ہے جیسے کعبہ کے اندر نماز ۔ 
تشریح :  اندھیری رات میں ہر ایک کی جہت الگ الگ ہو گئی تو اس مخالفت سے بھی نماز ہو جائے گی کوئی مانع نہیں ہے اسلئے کہ مجبوری کی وجہ سے کی ہے ، اور تحری کا حکم تھا وہ کر لیا ہے اسلئے ہر ایک کی نماز ہو جائے گی ۔ باقی رہی جہت میں مخالفت تو اسکی مثال موجود ہے کہ کعبہ کے اندر ہر ایک کی جہت الگ الگ ہو تی ہے پھر بھی سب کی نما ز ہو جاتی ہے۔
ترجمہ : (٢٥٠)  مقتدیوں میں سے جس نے امام کی حالت جان لی اسکی نماز فاسد ہو جائے گی ۔
ترجمہ : ١   اسلئے کہ امام کو غلطی پر ہو نے کا اعتقاد کیا ۔
تشریح : مقتدی میں سے کسی نے امام کی حالت جان لی کہ وہ خطاء پر ہے تو اسکی نماز نہیں ہو گی ، اسلئے کہ امام کو غلط سمجھا اسلئے اسکی اقتدائہی صحیح نہیں ہوئی اسلئے اس مقتدی کی نماز صحیح نہیں ہوئی ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter