اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1 |
|
(٢٥١)وکذالوکان متقدماعلی الامام) ١ لترکہ فرض المقام ترجمہ: (٢٥١) ایسے ہی نماز نہیں ہو گی اگر امام سے آگے بڑھ گیا ۔ ترجمہ: ١ اسلئے کہ اپنے مقام کے فرض کو چھوڑ دیا ۔ تشریح : اندھیری رات میں جو مقتدی امام سے آگے کھڑا ہو گیا اسکی بھی نماز نہیں ہو گی ، کیوں کہ اسکا فرض امام کے پیچھے کھڑا ہو نا تھا ، اس نے اپنے فرض کو چھوڑ دیا اسلئے اسکی بھی نماز نہیں ہو گی ۔