(١٨٩)ثم الشفق ہوالبیاض الذی فی الافق بعدالحمرة عندابی حنیفة وعندہما ہوالحمرة)
١ وہورایة عن ابی حنیفة وہو قول الشافعی لقولہں الشفق الحمرة
(شفق ابیض یا شفق احمر )
ترجمہ:(١٨٩) شفق وہ سفید روشنی ہے جو افق میں سرخی کے بعد دیکھی جاتی ہے امام ابو حنیفہ کے نزدیک ۔اور صاحبین کے نزدیک شفق وہ سرخی ہے۔
ترجمہ: ١ اور یہی ایک روایت امام ابو ابو حنیفہ کا ہے، اور یہی قول امام شافعی کا ہے حضور ۖ کے قول کی وجہ سے کہ شفق وہ سرخی ہے ۔
تشریح :آفتاب ڈوبنے کے بعد پہلے سرخی آتی ہے پھر سفید روشنی پھیلی ہوئی ہوتی ہے ۔پھر سفید روشنی لمبی سی ہوتی ہے جس کو بیاض مستطیر اور پھر بیاض مستطیل کہتے ہیں۔ اس کے بعد افق پر مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے۔امام ابو حنیفہ کے نزدیک سرخی کے بعد جو بیاض مستطیر ہوتی ہے وہاں تک مغرب کا وقت ہے۔ اس کے بعد عشا کا وقت شروع ہوتا ہے
شفق کیا ہے : ۔ افق کے قریب بھاپ اور نمی بہت ہو تی ہے ، سورج جب ڈوب جاتا ہے تو اسکی روشنی بھاپ اور نمی سے گزر کر ہماری طرف آنے لگتی ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ بھاپ کے درمیان سے گزر کر روشنی آئے تو وہ لال نظر آتی ہے اور تھوڑی پھیلی ہو ئی نظر آتی ہے ، اسی لئے سورج ڈوبنے کے بعد جو روشنی نظر آتی ہے وہ لال ہوتی ہے جسکو شفق احمر کہتے ہیں ۔لیکن سورج جب بارہ ڈگری نیچے چلا جاتا ہے تو افق کے پاس جو بھاپ اور نمی ہے اس سے گزر کر روشنی نہیں آتی بلکہ سورج کی روشنی آسمان کی طرف لمبی ہوتی ہوئی نظر آتی ہے ، چونکہ وہ بھاپ اور نمی سے گزر کر نہیں آتی اسلئے وہ روشنی سفید نظر آتی ہے ، اور بہت ہلکی ہو تی ہے شفق احمر کے بعد مسلسل دیکھتے رہیں تب اس کا پتہ چلے گا ورنہ جلدی پتہ نہیں چلتا ۔اسی کو شفق ابیض کہتے ہیں ۔
وجہ : (١) فجر میں بیاض مستطیرفجر کا وقت ہے۔ اسی طرح بیاض مستطیر مغرب کا وقت ہونا چاہئے۔ کیونکہ دونوں ایک ہی طرح ہیں(٢) حدیث میں ہے سمعت ابا مسعود الانصاری یقول ... ویصلی المغرب حین تسقط الشمس ویصلی العشاء حین یسود الافق وربما اخرھا حتی یجتمع الناس ۔ (ابوداؤد شریف، باب فی المواقیت ص ٦٢ ٦٣ نمبر ٣٩٤)اس حدیث میں ہے کہ آپۖ عشا کی نماز افق کالا ہونے کے بعد پڑھا کرتے تھے۔ اور افق مکمل کا لا اس وقت ہو گا جب سفید شفق بھی باقی نہ رہے ،جس کا مطلب یہ ہے کہ بیاض مستطیر تک مغرب کا وقت ہے۔جو سرخی کے بعد آتی ہے ۔کیونکہ افق کالا سفیدی غائب ہونے کے بعد ہی ہوگا ۔(٣)اس کی تائید اس اثر سے ہوتی ہے۔کتب عمر بن عبد العزیز ان صلوا صلوة العشاء اذا ذھب بیاض الافق فیما بینکم و بین ثلث اللیل (مصنف عبد الرزاق، باب وقت العشاء الاخرة ،ج اول ،ص ٥٥٦، نمبر