(١٨٨)واول وقت المغرب اذا غربت الشمس واٰخروقتہا مالم یغب الشفق ) ١ وقال الشافعی مقدارمایصلی فیہ ثلث رکعات لان جبریلں اَمَّ فی یومین فی وقت واحد.
فکانت بین قرنی شیطان أو علی قرنی الشیطان ، قام فنقر أربعا لا یذکر اللہ عز وجل فیھا الا قلیلا ً۔ ( ابو داود شریف ، باب وقت العصر ، ص ٦٤، نمبر ٤١٣) اس حدیث میں ہے کہ سورج زرد ہو جائے تو اس وقت منافق کی نماز ہو تی ہے اسلئے سورج زرد ہو تے وقت نماز مکروہ ہے ۔ البتہ نماز ہو جائے گی ۔ اسلئے کہ ابھی وقت ہے ۔دوسری حدیث بھی ہے عن عبد اللہ بن عمران النبی ۖ قال اذا صلیتم الفجر ... فاذا صلیتم العصر فانہ وقت الی أن تصفر الشمس (مسلم شریف، باب اوقات الصلوات الخمس ص ٢٢٢ نمبر ٦١٢ ترمذی شریف،باب ماجاء فی مواقیت الصلواة ص ٤٠ نمبر ١٥١) اس حدیث میں سورج زرد ہو نے تک مستحب وقت بتایا ہے ۔
ترجمہ: (١٨٨) مغرب کا اول وقت جب سورج ڈوب جائے اور اس کا آخر وقت جب تک کہ شفق غائب نہ ہو جائے۔
تشریح : مغرب کے اول وقت کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے ۔اور حضرت جبرئیل علیہ السلام نے مغرب کی نماز دونوں دن سورج غروب ہونے کے بعد ہی پڑھائی اس لئے کہ مستحب وقت وہی ہے۔ لیکن مغرب کا آخری وقت حقیقت میں شفق کے غروب ہونے تک ہے۔
وجہ : اس کی دلیل یہ حدیث ہے عن عبد اللہ بن عمران النبی ۖ قال اذا صلیتم الفجر ... فاذا صلیتم المغرب فانہ وقت الی ان یسقط الشفق (مسلم شریف، باب اوقات الصلوات الخمس ص ٢٢٢ نمبر ٦١٢ ١٣٨٥ ترمذی شریف،باب ماجاء فی مواقیت الصلواة ص ٤٠ نمبر ١٥١)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مغرب کا وقت شفق کے غروب ہونے تک رہتا ہے۔شفق کی دو قسمیں ہیں ۔ شفق احمر ۔ اور شفق ابیض ۔ یہاں شفق سے کون سی شفق مراد ہے اسکی تفصیل آگے آرہی ہے ۔
ترجمہ: ١ امام شافعی نے فر مایا کہ مغرب کا وقت اتنی مقدار ہے جس میں تین رکعت پڑھ سکے ۔ اسلئے کہ حضرت جبریل نے دونوں دنوں میں مغرب کی امامت ایک ہی وقت میں کی ہے ۔
تشریح : چونکہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے دونوں دنوں میں ایک ہی وقت میں مغرب کی امامت کی ہے اسلئے امام شافعی کے نزدیک مغرب کا وقت صرف اتنا ہے کہ آدمی صرف مغرب کی تین رکعتیں پڑھ سکے ۔ موسوعة میں ہے۔ قال الشافعی : لا وقت للمغرب الا واحد ، و ذالک حین تجب الشمس ، و ذالک بین فی حدیث امامة جبریل النبی ۖ و فی غیرہ ۔ ( موسوعة ، باب وقت المغرب ، ج ثانی ص ٢٩، نمبر ١٠٠١) حدیث یہ ہے ۔ عن عباس ان النبی ۖ قال امنی جبرئیل عند البیت مرتین .... ثم صلی المغرب حین وجبت الشمس وافطر الصائم ..... ثم صلی المغرب