٢ و لو فعل یجزیہ لحصول المقصود،٣و معنی النھی فی الروث النجاسة، و فی العظم کونہ زاد الجن(١٨٢) ولا بطعام) ١ لانہ اضاعة و اسراف
استنجا کرنا جائز نہیں ہے (٢)ایسی چیز جو چکنی ہو جیسے ہڈی اس سے مقام صاف نہیں ہوگا صرف نجاست مزید پھیل جائے گی اس لئے اس سے بھی استنجا جائز نہیں ہے (٣) اسکے لئے حدیث یہ ہے عن ابی ھریرة قال: اتبعت النبی ۖ و خرج لحاجتہ فکان لا یلتفت ، فدنوت منہ فقال : ((ابغنی احجاراً أستنفض بھا ، او نحوہ ۔ و لا تأتینی بعظم و لا روث)) ۔ ( بخاری شریف ، باب الاستنجاء بالحجارة ، ص ٢٧، نمبر ١٥٥ مسلم شریف ، باب الاستطابة ص١٣٠ نمبر ٦٠٧٢٦٢ ) اس حدیث میں ہے کہ ہڈی اور لید نہ لانا اس سے معلوم ہوا کہ لید اور ہڈی سے استنجاء کر نا صحیح نہیں ہے ۔
ترجمہ: ٢ اور اگر استنجاء کر لیا تو کافی ہو جائے گا ۔مقصود حاصل ہو نے کی وجہ سے ۔
تشریح : ہڈی اور لید سے استنجاء کر نا اچھا نہیں ہے لیکن اگر کر لیا تو استنجاء ہو جائے گا اسلئے کہ اس سے صفائی کر نے سے صفائی ہو جائے گی ، اور مقصود حاصل ہو جائے گا ۔
ترجمہ: ٣ لید کے بارے میں روکنے کی وجہ نجاست ہے ، اور ہڈی کے بارے میں یہ ہے کہ جنات کی خوراک ہے ۔
تشریح : لید سے استنجاء کرنے سے اسلئے منع فرمایا کہ وہ نا پاک چیز ہے ، اور ناپاک چیز تو اور مقام کو ناپاک کرے گی اسلئے اس سے استنجاء کر نا اچھا نہیں ۔حدیث میں اسکا ثبوت ہے ،حدیث یہ ہے ۔انہ سمع عبد اللہ یقول : أتی النبی ۖ الغائط فأمرنی ان أتیہ بثلاثة احجار فوجدت حجرین و التمست الثالث فلم أجد ، فأخذت روثة فأتیتہ بھا فأخذالحجرین و ألقی الروثة و قال ھذا رکس ۔ ( بخاری شریف ، باب لا یستنجی بروث ، ص ٢٧ ، نمبر ١٥٦ ترمذی شریف ، باب ما جاء فی الاستنجاء بالحجرین ، ص ١٠ ،نمبر ١٧)اس حدیث میں ہے کہ لید ناپاک ہے ۔
اور ہڈی ایک تو چکنی ہو تی ہے اس سے پونچھے گا تو نجاست اور پھیل جائے گی ، اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ جنات کی خوراک ہے اور حضور ۖ نے اس سے استنجاء کر نے سے منع فرمایا ہے ۔ حدیث یہ ہے۔ عن عبد اللہ بن مسعود قال : قال رسول اللہ ۖ : لا تستنجو بالروث و لا بالعظام فانہ زاد اخوانکم من الجن۔(ترمذی شریف ، باب ما جاء فی کراھیة ما یستنجی بہ ، ص ١١، نمبر ١٨ بخاری شریف ، باب ذکر الجن ،ص ٦٤٧، نمبر ٣٨٦٠) اس حدیث میں ہے کہ ہڈی جن کی خوراک ہے ۔
ترجمہ: (١٨٢) اور نہ کھانے سے استنجاء صحیح ہے ۔
ترجمہ : ١ اسلئے کہ اس میں مال کو ضائع کر نا ہے اور اسراف کر نا ہے ۔
تشریح : کھانے کی چیز مثلا روٹی سے استنجاء کر نا اچھا نہیں ہے ۔ ایک وجہ یہ ہے کہ وہ محترم چیز ہے اور محترم چیز کو استنجاء صاف