Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

315 - 627
(١٧٥)فان انتضح علیہ البول مثل رؤوس الابرفذالک لیس بشیئ)  ١  لانہ لایستطاع الامتناع عنہ

الحمار ، ج اول ، ص ٣٥، نمبر٣١٦) اس اثر میں ہے کہ خچر کے جوٹھے میں کوئی حرج نہیںہے ۔ اور دوسرا اثر یہ ہے ۔عن ابراھیم قال کان یکرہ سور البغل و الحمار ۔(  مصنف ابن ابی شیبة ،٣١  فی الوضوء بسوء ر الحمار و الکلب ، من کرھہ  ، ج اول ، ص ٣٥، نمبر٣٠٧)  اس اثر میں ہے کہ خچر کا جوٹھا مکرہ سمجھتے تھے ۔ دونوں کو ملا کر خچر کا جوٹھا مشکوک ہوا ۔
ترجمہ:  (١٧٥)  اگر انسان پر پیشاب کا چھینٹا  پڑ جائے سوئی کے ناکے کے برابر تو یہ کوئی چیز نہیں ہے ۔
ترجمہ:   ١   اسلئے کہ اس سے بچنا ممکن نہیں۔ 
تشریح :   انسان کے کپڑے یا بدن پر پیشاب کے بہت سے چھینٹے پڑ گئے تو اس سے نماز جائز ہو جائے گی بشرطیکہ کثیر فاحش نہ ہو جائے  ، یا ایک درھم کے برابر نہ ہو جائے ۔
وجہ:   اسکی وجہ یہ ہے کہ پیشاب کا باریک باریک چھینٹا نظر نہیں آتا  اسلئے اسکو بار بار دھونے میں مشقت شدیدہ ہے  اور اس میںحرج ہے اسلئے وہ معاف ہے ۔ 
(٢)اس اثر سے استدلال کیا جاسکتا ہے ۔ عن ابی جعفر و عطاء أنھما لم یریا بدم البراغیث و البعوض بأسا ( مصنف ابن ابی شیبة ، ٢٢٩ فی دم البراغیث و الذباب ، ج اول ، ص ١٧٥، نمبر ٢٠١٩) اس اثر میں ہے کہ مکھی کے خون سے کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ اسکا خون باریک باریک چھینٹے کی طرح ہو تا ہے اسلئے یہ معاف ہے (٣) عن ابراھیم قال : لا بأس بأبوال البھائم الا المستنقع ۔ای المجتمع۔(مصنف عبد الرزاق ، باب ابوال الدواب و روثھا ، ج اول ، ص ٣٧٧ ، نمبر ١٤٨٠ )اس اثر میں ہے کہ جانور کے پیشاب کے چھینٹے پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے البتہ بہت زیادہ ہو جائے تو پھر دھویا جائے گا ۔(٤) سألت الزھری عن رجل یغتسل من الجنابة  فینتضح فی الاناء من جلدہ ، فقال : لا بأس بہ (مصنف عبد الرزاق ، باب الماء یمسہ الجنب أو یدخلہ ،ج اول ، ص ٩٢، نمبر٣١١) اس اثر  میں ہے کہ جنبی کے غسل کا چھینٹا پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter