Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

304 - 627
١   یروی ذالک عن ابی حنیفة ،  لان التقدیر فیہ بالکثیر الفاحش و الربع ملحق بالکل فی بعض الاحکام   ٢  و عنہ ربع ادنی ثوب تجوز فیہ الصلوة کالمیزر ٣ و قیل ربع الموضع الذی اصابہ کالذیل والدخریص٤ وعن ابی یوسف شبرفی شبر

کی حدیث گزری ، (٢)اور دار قطنی نمبر ٤٥٤کی حدیث گزری جس کی بنا پر گوشت کھائے جانے والے جانور کا پیشاب پاک کہتے ہیں ۔(٣) اور یہ اثر بھی ہے عن جعفر عن أبیہ و نافع قال : کانا لا یریان بأسا ببول  البعیر ، قال : و أصابنی فلم یریابہ بأسا ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ، باب١٤١) فی بول البعیر و الشاة یصیب الثوب ، ج اول ، ص ١٠٩، نمبر ١٢٣١ ) اس اثر سے معلوم ہوا کہ اونٹ یعنی ماکول اللحم کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ یعنی وہ پاک ہے ۔  
ترجمہ:  ١   یہ روایت امام ابو حنیفہ  کا ہے اسلئے کہ اندازہ اس میںکثیر فاحش کا ہے اور چوتھائی کل کے ساتھ ملحق ہے بعض احکام میں
 تشریح :   نجاست خفیفہ کتنی معاف ہے اس بارے میں کئی اقوال ہیں ، امام ابو حنیفہ  کا ایک قول تو اوپر گزرا کہ پورے کپڑے کی چوتھائی سے کم ہو تو نجاست خفیفہ معاف ہے اور چوتھائی ہو تو دھونا پڑے گا ۔کیونکہ اصل قاعدہ یہ ہے کہ دیکھنے والا اسکو بہت زیادہ سمجھے تو وہ کثیر فاحش ہے ۔اور یہ نجاست خفیفہ معاف نہیں ، اور چوتھائی چیز بعض احکام میں کل کے قائم مقام ہے اسلئے وہ کثیر فاحش ہو گیا اسلئے چوتھائی کپڑا معاف نہیں ۔ جیسے ستر کھلنے میں چوتھائی ستر کھل جائے تو وہ کل ستر کھلنے کے قائم مقام ہے ۔احرام کی حالت میں سر منڈوانے میں چوتھائی سر منڈوائے تو کل سر منڈوانے کے قائم مقام ہے اسی طرح یہاں بھی چوتھائی کپڑے پر لگ جائے تو پورے کپڑے میں لگنے کے قائم مقام ہوگااور کپڑا ناپاک ہو جائے گا۔  
ترجمہ:   ٢   حضرت امام ابو حنیفہ سے دوسری روایت ہے کہ ادنی کپڑا جس میں نماز جائز ہو جیسے لنگی ۔ 
تشریح :   امام ابو حنیفہ  کی یہ دوسری روایت ہے کہ کم سے کم جتنے کپڑے میں  مرد کی نماز جائز ہو جاتی ہے اتنے کپڑے کی چوتھائی میں نجاست خفیفہ معاف ہے ، جیسے لنگی اور تہ بند کہ اس سے مرد کا اتنا ستر ڈھک جاتا ہے کہ اس میں نماز  جائز ہو جاتی ہے اب لنگی کی چوتھائی  سے کم نجاست خفیفہ لگ جائے تو نماز جائزہے ۔
ترجمہ: ٣   اور کہا گیا ہے کہ اس جگہ کی چوتھائی جہاں نجاست لگی ہو ، جیسے دامن اور کلی ۔
تشریح :  امام ابو حنیفہ  کی تیسری روایت یہ ہے کہ کپڑے کے جس حصے میں نجاست لگی ہو اسکی چوتھائی مراد ہے جیسے کرتے کی کلی میں نجاست لگی تو کلی کی چوتھائی مراد ہے ، یا کرتے کے دامن میں نجاست لگی ہو تو اسکی چوتھائی معاف ہے اور اس سے زیادہ ہو تو دھونا پڑے گا ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter