٣ و حاصلہ ان طھارة المعذور تنتقض بخروج الوقت بالحدث السابق عند ابی حنیفة و محمد ، و بدخول الوقت عند زفر، و بایھما کان عند ابی یوسف ، ٤ و فائدة الاختلاف لا تظھر الا فیمن توضأ قبل الزوال کما ذکرنا او قبل طلوع الشمس، ٥ لزفر : ان اعتبار الطھارة مع المنافی للحاجة الی الادائ، و لا حاجة قبل الوقت فلا تعتبر،
تشریح : امام ابو یو سف کے نزدیک وقت کے داخل ہو نے سے بھی معذور کا وضو ٹوٹتا ہے اور وقت کے نکلنے سے بھی اسلئے ظہر کا وقت جیسے ہی داخل ہوا تو وضو ٹوٹ جائے گا ، اسی طرح امام زفر کے نزدیک صرف وقت کے داخل ہونے سے وضو ٹوٹتا ہے اسلئے ظہر کا وقت جیسے ہی داخل ہو وضو ٹوٹ جائیگا ۔
ترجمہ: ٣ اسکا حاصل یہ ہے کہ معذور کی طھارت وقت کے نکلنے سے ٹوٹتا ہے حدث سابق کی وجہ سے امام ابو حنیفہ اور امام محمد کے نزدیک ، اور وقت کے داخل ہونے سے امام زفر کے نزدیک اور دونوں میں سے جون سا بھی ہو امام ابو یوسف کے نزدیک ۔
تشریح : یہ بات گزرگئی ہے کہ امام ابو حنیفہ اور امام محمد کے نزدیک وقت کے نکلنے سے معذور کا وضو ٹوٹتا ہے ، اور امام زفر کے نزدیک وقت کے داخل ہو نے سے ، اور امام ابو یوسف کے نزدیک وقت کے نکلنے سے بھی اور وقت کے داخل ہو نے سے بھی وضو ٹوٹتا ہے ۔
ترجمہ: ٤ اختلاف کا فائدہ نہیں ظاہر ہو گا مگر اس صورت میں کہ کسی نے زوال سے پہلے وضو کیا ، جیسا کہ ذکر کیا ، یا سورج طلوع سے پہلے ۔
تشریح : قاعدے میں اختلاف کا فائدہ اس صورت میں ظاہر ہو گا کہ کسی آدمی نے زوال سے پہلے وضو کیا تو ظہر کا وقت داخل ہو تے ہی امام زفر اور امام ابو یوسف کے نزدیک وضوٹوٹ گیا اس لئے اس وضو سے نماز نہیں پڑھ سکتا ، اور امام ابوحنیفہ اور امام محمد کے نزدیک پڑھ سکتا ہے کیونکہ کوئی وقت ابھی نکلا نہیںہے بلکہ داخل ہوا ہے ۔اور اگر سورج کے طلوع ہو نے سے پہلے وضو کیا تو سورج نکلنے کے بعد اس وضو سے امام ابو حنیفہ اور امام محمد کے نزدیک نماز نہیں پڑھ سکتا کیونکہ یہاں وقت نکلا ہے ، اور امام زفر کے نزدیک نماز پڑھ سکتا ہے ، کیونکہ کسی نماز کا وقت داخل نہیں ہوا ہے ۔
ترجمہ: ٥ امام زفر فرماتے ہیں کہ منافی کے باوجود پاکی کا اعتبار ادا کی ضرورت کی بنا پر ہے اور وقت سے پہلے کوئی ضرورت نہیں ہے اسلئے پاکی کا اعتبار نہیں ۔
تشریح : خون گر رہا ہے اسکے باوجود پاکی کا حکم لگانا اس وجہ سے ہے کہ نماز ادا ہو جائے ورنہ تو وہ نماز ہی نہیں پڑھ سکیں گے اور ادا کی ضرورت پڑے گی وقت داخل ہو نے کے بعد اس سے پہلے وضو کی ضرورت نہیں ہے اس لئے وقت داخل ہو نے سے پہلے جو