Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

257 - 627
(١٣٧) و لا یاتیھا زوجھا)  ١ لقولہ تعالی:ولاتقربوھن حتی یطھرن،(١٣٨)ولیس للحائض، و الجنب، و النفساء قرائة القرآن)    ١  لقولہ  ۖ : لا تقرأ الحائض و الجنب شیئاً من القرآن  

(٢)اس حدیث میں بھی ہے کہ  حائضہ طواف نہیں کر سکتی ۔ عن عائشة قال ۖ لعلک نفست؟ قلت نعم قال فان ذالک شیء کتبہ اللہ علی بنات آدم فافعل ما یفعل الحاج غیر لا تطوفی بالبیت حتی تطھری ۔(بخاری شریف،باب تقضی الحائض المناسک کلھا الا الطواف بالبیت ص ٤٤ نمبر ٣٠٥ابوداود شریف ، باب الحائض تھل بالحج ، ٢٥٧، نمبر ١٧٤٣) حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ عورت طواف نہیں کرے گی۔
ترجمہ:  (١٣٧)  شوہر حائضہ بیوی سے وطی نہیں کرے گا۔  
ترجمہ:   ١  اللہ تعالی کے قول و لا تقربو ھن حتی یطھرن ، الخ کی وجہ سے۔ 
وجہ:   آیت میں ہے ویسئلونک عن المحیض قل ھو اذی فاعتزلوا النساء فی المحیض ولاتقربوھن حتی یطھرن  (آیت ٢٢٢ سورة البقرة٢)  اس آیت میں ہے کہ حیض والی عورت کے قریب بھی مت جاؤ۔
نوٹ:   وطی تو کرنا حرام ہے۔ البتہ عورت کو ازار پہنا کر اسکے ساتھ لیٹ سکتا ہے ۔اسکے لئے حدیث یہ ہے سمعت میمونة تقول : کان رسول اللہ  ۖ اذا اراد أن یباشر امرأة من نسائہ أمر ھا فاتزرت و ھی حائض ۔ (بخاری شریف ، باب مباشرة الحائض ، ص ٤٤ نمبر ٣٠٣  ابوداود شریف ، باب  فی الرجل یصیب منھا ما دون الجماع ، ص ٤٠ ، نمبر ٢٦٧ )  اس حدیث میں ہے کہ حیض کی حالت میں ازار کے اوپر سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔اور اگر اول حیض میں وطی کر لیاتو ایک دینار صدقہ کرے اور اخیر حیض میں وطی کرلیا تو آدھا دینار صدقہ کرے  ۔ اثر یہ ہے عن  ابن عباسقال : اذا اصابھا فی اول الدم فدینار واذا اصابھا فی انقطاع الدم فنصف دینار۔(ابوداؤد باب فی ایتان الحائض ص٤٠ نمبر ٢٦٥)اس اثر میں ہے کہ حیض  کے شروع میں وطی کرے تو ایک دینار صدقہ کرے اور آخیر میں کرے تو آدھا دینار صدقہ کرے ۔ البتہ ایسا کر نا فرض نہیں ہے ۔
ترجمہ:  (١٣٨)  حائضہ اور جنبی کے لئے قرآن کا پڑھنا جائز نہیں ہے۔  
ترجمہ:  ١  حضور ۖ کے قول کی وجہ سے کہ حائضہ اور جنبی قرآن میں سے کچھ بھی نہ پڑھے ۔ یہ حدیث آگے ہے ۔ 
وجہ:   (١)عن ابن عمر عن النبی ۖ قال لا تقرء الحائض ولا الجنب شیئا من القرآن۔(ترمذی شریف،  باب ماجاء فی الجنب والحائض لا یقرأ القرآن ص ٣٤ نمبر ١٣١  ابو داؤد شریف، باب فی الجنب یقرأ القرآن،ص ٣٤ ،نمبر ٢٢٩) علماء فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بچے پڑھانا ہو تو آیت کو ٹکڑا ٹکڑا کرکے پڑھائے۔ البتہ تسبیح اور تہلیل پڑھ سکتی ہے،دعا پڑھ سکتی ہے، اثر میں ہے عن ھشام بن حسان قال: الجنب یسبح و یحمد اللہ ، و یدعو، ولا یقرأ آیة واحدة ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter