Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

256 - 627
 ١  و کذا الجنب لقولہ علیہ السلام :  فانی لا احل المسجد لحائض و لا جنب،  و ھو باطلاقہ حجةعلی الشافعی  فی اباحةالدخول علی وجہ العبور و المرور، (١٣٦) و لا تطوف بالبیت)  ١ لان الطواف فی المسجد، 

وجہ:   (١) حدیث میں ہے کہ  سمعت عائشة ... فقال وجھوا ھذہ البیوت عن المسجد فانی لا احل المسجد لحائض ولا جنب ۔ (ابو داؤد شریف، باب فی الجنب یدخل المسجد ص ٣٤ نمبر ٢٣٢) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ عورت مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی۔ اور مسجد حرام میں طواف ہوتا ہے اس لئے وہ طواف بھی نہیں کر سکتی ۔(٢)عورتوں کو عیدین میں شریک ہو نے کی اجازت ہے لیکن حائضہ عورتیں عیدگاہ سے الگ رہیں کیونکہ عیدگاہ مسجد ہے اسلئے اس سے بھی حائضہ عورت کو الگ رہنے کا حکم دیا ، حدیث یہ ہے عن ام عطیة قالت : أمرنا أن نخرج الحیض یوم العیدین و ذوات الخدور فیشھدن جماعة المسلمین و دعوتھم ، ویعتزل الحیض عن مصلاھن ۔ (بخاری شریف ، باب وجوبالصلاة فی الثیاب ، ص ٥١ ، نمبر ٣٥١)اس حدیث میں ہے کہ حائضہ عورت عیدگاہ سے الگ رہے کیونکہ وہ بھی مسجد ہے ۔
ترجمہ:   ١  اور ایسے ہی جنبی آدمی بھی مسجد میں داخل نہیں ہو گا حضور ۖ کے قول کی وجہ سے کہ میں حائضہ اور جنبی کے لئے مسجد حلال نہیں کر تا ہوں ۔ اور یہ حدیث اپنے مطلق ہو نے کی وجہ سے امام شافعی  پر حجت ہے گزرنے کے طور پر داخل ہونے کے مباح کرنے کے بارے میں ۔
تشریح :    اوپر کی حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ اور جنبی مسجد میں داخل نہیں ہو سکتا ، یہ حدیث امام شافعی پر بھی حجت ہو گی ۔امام شافعی  فرماتے ہیں کہ جنبی آدمی گزرتے اور چلتے ہوئے مسجد میں داخل ہو کر نکل جائے تو جائز ہے البتہ یوں داخل نہیں ہو سکتا ۔
وجہ:   انکی دلیل آیت ہے جس میں ہے کہ جنبی گزرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو جائے تو اسکے لئے گنجائش ہے ۔ آیت یہ ہے یآیھا الذین آمنوا لا تقربوا الصلوة و انتم سکرٰٰی حتی تعلموا ما تقولون و لا جنباً الا عابری سبیل حتی تغتسلوا (آیت ٤٣ سورة النساء ٤) اس آیت میں الا عابری سبیل ،ہے کہ گزرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو جائے تو اسکے لئے گنجائش ہے ۔ہمارا جواب یہ ہے کہ حدیث میں جنبی کو مطلقا مسجد میں داخل ہو نے سے منع فرمایا ہے اسلئے گزرتے ہوئے داخل ہو نے سے بھی منع کیا جائے گا ۔
ترجمہ:  (١٣٦)  حائضہ نہ بیت اللہ کا طواف کرے ۔
ترجمہ:  ١   اسلئے کہ طواف مسجد حرام میں ہو تا ہے ۔ 
تشریح :   اوپر گزرا کہ حائضہ مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی اور طواف مسجد حرام میں ہو تا ہے اسلئے حائضہ طواف بھی نہیں کر سکتی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter