(١٢٦) وقالا:یجوزاذا کاناثخینین لا یشفان) ١ لما روی ان النبی ۖ مسح علی جوربیہ،
٢ ولانہ یمکنہ المشی فیہ اذا کان ثخینا ً، وھو ان یتمسک علی الساق من غیران یربط بشیء فاشبہ الخف
موزے پر مسح جائز ہے ، اسلئے اس سے ہٹ کر اسی جورب پر مسح جائز ہو گا جو چمڑے کے قریب قریب ہو ۔ چمڑے کے موزے کی خاص بات یہ ہے کہ صرف موزہ پہن کر اھل عرب ریت میں میلوں چل لیا کر تے تھے ، اور سوتی موزے جو مجلدین ، یا منعلین ہوں اسی سے میلوں چل سکیں گے ، جو مجلدین ،یا منعلین نہ ہوں اس سے میلوں نہیں چل سکیں گے اسلئے مجلدین اور منعلین کے علاوہ پر مسح جائز نہیں ہو نا چاہئے ۔
ترجمہ: (١٢٦) اور صاحبین فرماتے ہیں کہ جائز ہے اگر دونوں موزے موٹے ہوں اور چھنتے نہ ہوں
تشریح : صاحبین اور ائمہ ثلاثہ یہ فرماتے ہیں کہ تین شرطیں ہوں توسوت کے موزے پر مسح جائزہے (١) اتنا موٹا ہو کہ مسح کرتے وقت پانی پاؤں کی کھال تک سرایت نہ کرتا ہو (٢) بغیر باندھے پاؤں پر رکتا ہو (٣) ایک میل تک موزے میں چل سکتا ہو۔ تو اس موزے پر مسح کر سکتا ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان شرطوں سے سوت کا موزہ چمڑے کے موزے کے مشابہ ہو جائے گا۔کیونکہ اصل میں چمڑے کے موزے پر مسح کرنا جائز ہے اس لئے یہ شرطیں لگائی گئیں۔
ترجمہ: ١ اسلئے کہ روایت کی گئی ہے کہ نبی ۖ نے اپنے دونوں جورب پر مسح فرمایا ۔ حدیث یہ ہے ۔عن مغیرة بن شعبة قال توضأ النبی ۖ ومسح علی الجوربین والنعلین ۔(ترمذی شریف ، باب فی المسح علی الجوربین والنعلین ج اول ص ٢٩ نمبر ٩٩ ابو داؤد، باب المسح علی الجوربین ،ص ٢٤ نمبر ١٥٩)اس حدیث میں ہے کہ آپ ۖ نے جوربین پر مسح فر مایا ، اور ایسے جورب پر بھی مسح فرمایا جو منعلین تھا ۔(٢)اثر میں ہے۔ سمعت ابن عمر یقول : المسح علی الجوربین کالمسح علی الخفین ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ٢٢٤ من قال : الجوربان بمنزلة الخفین ، ج اول ، ص ١٧٣ ، نمبر ١٩٩٤ مصنف عبد الرزاق ، باب المسح علی الجوربین ، ج اول ، ص ٢٠١ ، نمبر ٧٨٢ ) اس اثر میں ہے کہ جورب پر مسح کر نا چمڑے کے موزے پر مسح کر نے کی طرح ہے ، اور اس میں نعلین ،یا مجلدین کی کوئی قید نہیں ہے اسلئے مطلق جورب پر بھی مسح کر نا جائز ہو گا ۔(٣)جورب موٹا ہو اسکی قید اس اثر میں ہے۔ عن سعید بن المسیب و الحسن أنھما قالا : یمسح علی الجوربین اذا کانا صفیقین ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ، ٢٢٣ فی المسح علی الجوربین ، ج اول ، ص ١٧١ ، نمبر ١٩٧٦ ) اس اثر میں ہے کہ جورب موٹا ہو تو مسح کرے ورنہ نہیں ۔
ترجمہ: ٢ اور اسلئے کہ ممکن ہے اس جورب میں چلنا جبکہ موٹا ہو اس حال میں کہ پنڈلی پر بغیر کسی چیز سے باندھے رکتا ہو تو وہ موزے کے مشابہ ہو جائے گا ۔