Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

245 - 627
(١٢٥)  و لا یجوزالمسح علی الجوربین عند ابی حنیفة  الا ان یکونا مجلدین او منعلین  

ہے کہ سوتی کپڑا پائوں کا بدل نہیں بن سکتا ، حدیث کے اعتبار سے پائوں کا بدل تو چمڑے کا موزہ بنتا ہے ۔ ہاں اگر کپڑا اتنا باریک ہے کہ مسح کرتے وقت ہاتھ کی تری چمڑے کے موزے تک پہنچ جاتی ہے تو ایسے جرموق پر مسح کر نا جائز ہو گا ۔ کیونکہ جب تری موزے تک پہنچ گئی تو گویا کہ موزے پر ہی پانی والا ہاتھ پھیرا گیا ، اور موزے پر ہی مسح کر لیا اسلئے اس جرموق پر مسح جائز ہے ۔
 لغت :  جرموق اور موق : موزے پر جو موزے حفاظت کے لئے پہنتے ہیں اس کو جرموق یا موق کہتے ہیں۔خف ذ ی طاقین : دو تہہ والا موزہ ۔حل : حلول کر گیا ، سرایت کر گیا ۔یتحول: بدل جائے۔ کرباس : سوتی کپڑا ۔ تنفذ : نفوذ کر جائے ، سرایت کر جائے ۔البلة : تری 
ترجمہ: (١٢٥)  نہیں جائز ہے مسح جوربین پر امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مگر یہ کہ دونوں مجلد ہوں یا منعل ہوں ۔
تشریح :   جورب سوت یا اون کے موزے کو کہتے ہیں چمڑے کے نہ ہوں ۔ پھر اس موزے کی چار صورتیں ہیں ۔  (١)موٹا ہو جس میں جلدی پانی پاس نہ ہو تا ہو ۔جس کو ثخینین : کہتے ہیں  ۔ثخین کا ترجمہ ہے موٹا (٢) پتلا موزہ ہو جس سے آسانی سے پانی پاس ہو تا ہو ۔ (٣) موزے کے تلوے میں اور اسکی کناری پر چمڑا لگا ہوا ہو جسکو : مجلدین : کہتے ہیں ۔ چونکہ تلوے اور کناری دو نوں ملا کر کافی چمڑا لگا ہوا ہے اسلئے اسکو مجلد کہتے ہیں ۔(٤) موزے کے صرف تلوے میں چمڑا لگا ہوا ہو جسکو، منعلین : کہتے ہیں ۔نعل کا معنی ہے  ایڑی ، چونکہ صرف تلوے پر چمڑا لگا ہوا ہے اسلئے اسکو منعلین : کہتے ہیں ۔ان میں سے پتلے موزے اور ثخینین پر مسح کر نا امام ابو حنیفہ  کے نزدیک جائز نہیں ہے صرف مجلدین اور منعلین پر مسح کر نا جائز ہے۔  
وجہ:   عن مغیرة بن شعبة قال توضأ النبی ۖ ومسح علی الجوربین والنعلین ۔(ترمذی شریف ، باب فی المسح علی الجوربین والنعلین ج اول ص ٢٩ نمبر ٩٩ ابو داؤد، باب المسح علی الجوربین ص ٢٤ نمبر ١٥٩)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جوربین پر مسح کرنا جائز ہے۔اور والنعلین کا ترجمہ استاذ ابو الولید  نے یہ کیا ہے جوربین جو منعلین ہو یعنی ایسا سوت کا موزہ جس میں نعل لگا ہوا ہو۔ عبارت یہ ہے و کان الاستاذ أبو الولید  یو ء ول  حدیث المسح علی الجوربین و النعلین علی أنہ مسح علی جوربین منعلین لا أنہ جورب علی الانفراد و نعل علی الانفراد ۔ ( سنن للبیھقی ،باب ما ورد فی الجوربین و النعلین ، ج اول ، ص ٤٢٨ ، نمبر ١٣٥٦ )  اس اثر سے معلوم ہوا کہ حدیث  ترمذی میں جورب سے مراد منعل جورب ہے ۔۔اور راشد بن نجیح سے روایت ہے   قال رأیت انس بن  مالک دخل الخلاء وعلیہ جوربان اسفلھما جلود واعلاھما خز فمسح علیھما ۔( السنن للبیھقی، باب ماورد فی الجوربین والنعلین، ج او ل،ص ٤٢٨،نمبر ١٣٥٧) اس اثرسے معلوم ہوا کہ حضرت امام ابو حنیفہ نے جو سوت کے موزے میں مجلدین اور منعلین ہونے کی قید لگائی ہے وہ ان روایات کی روشنی میں لگائی ہے۔ (٢) آگے ایک اور دلیل آرہی ہے کہ موزے پر مسح کر نا خلاف قیاس صرف حدیث کی بنا پر ہے ، اور متواتر احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ چمڑے کے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter