Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

242 - 627
مسح ثلاثة ایام و لیالیھا)    ١  عملا ً باطلاق الحدیث  ٢  و لانہ حکم متعلق بالوقت فیعتبر فیہ آخر ہ   
٣  بخلاف ما اذا استکمل المدة للاقامة،  ثم سافر لان الحدث قد سری الی القدم،  والخف لیس برافع،  

کرے گا تین دن تین رات۔  
ترجمہ:  ١  عمل کر تے ہو ئے مطلق حدیث پر۔
وجہ:   مقیم نے ایک دن ایک رات پورا کرنے سے پہلے سفر کیا تو حدث قدم پر سرایت کرنے سے پہلے مسافر بن گیا اس لئے مدت اب لمبی ہو کر مسافر کی مدت پر عمل کرے گا یعنی جب سے مسح شروع کیا تھا اس وقت سے تین دن تین رات تک پورا کرے گا۔اور اگر ایک دن اور ایک رات پوراہو جاتا تو حدث قدم پر سرایت کر جاتا اب وہ اٹھے گا نہیں ۔اب تو پاؤں کھول کر دھونا ہی ہوگا۔ اس صورت میں تین دن پورا نہیں کر سکتا  ہے  حدیث یہ ہے ۔ قال اتیت عائشة... فقال جعل رسول اللہ ۖ ثلاثة ایام ولیالیھن للمسافر و یوما ولیلة للمقیم ۔ (مسلم شریف ، باب التوقیت فی املسح علی الخفین ص١٣٥ نمبر ٦٣٩٢٧٦ ابو داود شریف ، باب التوقیت فی المسح ، ص ٢٣ ، نمبر ١٥٧ نسائی شریف ، باب التوقیت فی المسح علی الخفین للمقیم ، ص ١٨ ، نمبر ١٢٩ )  اس حدیث میں ہے کہ مسافر کے لئے تین دن تین رات اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات ۔
اصول:    حدث قدم پر سرایت کرنے سے پہلے مدت کا حکم بدل سکتا ہے۔ سرایت کرنے کے بعد نہیں۔
ترجمہ:  ٢  اور اسلئے کہ مسح کا حکم متعلق ہے وقت کے ساتھ اسلئے اعتبار کیا جائے گاآخری وقت کا ۔
تشریح :   مسح کا حکم وقت کے ساتھ متعلق ہے اسلئے یہ دیکھا جائے گا آخری وقت  کا اعتبار ہو گا اور اخیر میں ابھی مقیم کے لئے بھی وقت باقی تھا اسلئے جب وہ مسافر بنا تو مسافرت کا وقت مقیم کے ساتھ مل کر تین دن لمبا ہو جائے گا ۔اور جس وقت سے مسح شروع کیا تھا اس وقت سے تین دن تین رات پوری کرے گا ۔
ترجمہ:  ٣  بخلاف جب کہ اقامت کی مدت  پوری کر چکا ہو پھر سفر کیا ہو تو متصل نہیں ہو گا اسلئے کہ حدث قدم تک سرایت کر چکا ہے ، اور موزہ حدث کو اٹھانے والا نہیں ہے ۔ 
تشریح :    مقیم آدمی ایک رات ایک دن پوری کر چکا ہے اسکے بعد سفر کیا  تو موزہ کھول کر پائوں دھوئے گا ، اور مسافرت کی مدت پوری نہیں کرے گا ، اسکی وجہ یہ ہے کہ جیسے ہی اقامت کی مدت ایک دن ایک رات پوری ہوئی تو پرانا حدث قدم میں سرایت کر گیا ، اور موزہ سرایت شدہ حدث کو اٹھانے والا نہیں ہے، وہ تو صرف آنے والا حدث کو روکنے والا نہیں ہے اسلئے مدت سفر اسکے ساتھ متصل نہیں ہو گا اور تین دن تین رات پورا نہیں کرے گا ۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter