Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

238 - 627
٧ وانکشاف العورة نظیر النجاسة   (١١٥)ولایجوزالمسح لمن وجب علیہ الغسل)   ١ لحدیث صفوان بن عسال انہ قال: کان رسول اللہۖ یأمرنا اذاکنا سفراان لا ننزع خفافنا ثلثةایام و لیالیھا الا عن جنابة و لکن عن بول او غائط او نوم   ٢  ولان الجنابة لاتتکررعادة فلاحرج فی النزع بخلاف الحدث فانہ یتکرر

ترجمہ:  ٧  اور ستر عورت کا کھلنا نجاست کی طرح ہے ۔یعنی سب کو ملایا جائے گا ۔
تشریح :   مثلا دونوںرانوں میں تھوڑا تھوڑا کپڑا پھٹا ہوا ہے جس سے ستر عورت نظر آتا ہے اب دونوںرانوں کے پھٹنوں کو ملا یا جائے تو چوتھائی جسم ہو جا تا ہے اور چوتھائی جسم ستر کھل جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے ۔لیکن ایک ران کا پھٹن چوٹھائی جسم سے کم ہے۔  یہاں دونوں رانوں کے پھٹن کو ملا یا جائے گا اور چوتھائی جسم کھلنے سے نماز ٹوٹ جائے گی ۔ کیونکہ ستر کا معاملہ نجاست کی طرح ہے ۔  کیونکہ یہاں بھی تمام پھٹن کو ایک ہی آدمی اٹھائے ہوا ہے اسلئے تمام کو جمع کیا جائے گا ۔ 
 لغت :   خرق  :  پھٹن،  یتبین  :  ظاہر ہوتا ہے۔انامل : پوروا ، انگلی کا اگلا حصہ ۔ینفرج :  فرج سے مشتق ہے ، کھل جاتا ہے۔
 ترجمہ:  (١١٥)  موزے پر مسح جائز نہیں ہے اس آدمی کے لئے جس پر غسل واجب ہے۔
تشریح :    اوپر حدیث گزر چکی ہے کہ جن پر جنابت، یا حیض ، یا نفاس کا غسل لازم ہو وہ موزے پر مسح نہیں کر سکتا ، صرف وہ لوگ موزے پر مسح کرسکتے ہیں جن پر حدث اصغر کا وضو ہو ۔ 
ترجمہ: ١  (١) حضرت صفوان بن عسال  کی حدیث کی وجہ سے : انہوں نے کہا کہ حضور ۖ  ہمیں حکم دیا کر تے تھے کہ اگر ہم سفر میں ہوں تو اپنے موزے کو تین دن اور تین رات تک نہ کھولیں مگر جنابت سے ، لیکن پیشاب ، اور پیخانہ ، اور نیند کی وجہ سے نہ کھولیں ۔ حدیث یہ ہے۔ عن صفوان بن عسال قال کان رسول اللہ ۖیأمرنا اذا کنا سفرا ان لا تنزع خفافنا ثلثة ایام ولیالیھن الا من جنابة ولکن من غائط وبول ونوم ۔ (ترمذی شریف، باب المسح علی الخفین للمسافر والمقیم ص ٢٧ نمبر ٩٦ نسائی شریف ، باب التوقیت فی المسح علی الخفین للمسافر ، ص ١٨ ، نمبر ١٢٧)اس حدیث میں ہے کہ جنابت ہو تو موزے پر مسح نہیں کرسکتا۔اور حدث اصغر ہو تو کر سکتا ہے ۔
ترجمہ:  ٢   اور اسلئے بھی کہ جنابت عادة  بار بار نہیں ہو تی اسلئے موزہ کھولنے میں حرج نہیں ہے بخلاف حدث کے کہ وہ بار بار ہو تا ہے ۔ 
تشریح :   جنابت عادة دن میں بار بار نہیں ہو تی اسلئے کبھی کبھار جنابت ہو نے کے بعد موزہ کھول کر پائوں دھونے میں حرج نہیں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter