Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

195 - 627
(٨٠) ولوکان یجد الماء الاا نہ مریض فخاف ان استعمل الماء اشتد مرضہ یتیمم  ) 

تشریح :   پانی ایک میل سے کم میں ہے لیکن نماز کا وقت ختم ہو نے کے قریب ہے تب بھی نماز کے فوت ہونے کے خوف سے تیمم کر نا چاہے تو نہیں کر سکتا ، جب تک پانی ایک میل دور نہ ہو ، کیونکہ زیادتی یعنی وقت کی تاخیر خود نمازی کی جانب سے آئی ہے ۔اسلئے اس کو تیمم کی سہولت نہیں دی جائے گی ۔
 لغت :۔ الصعید : پاک مٹی ، اوپر کی مٹی ۔التراب : مٹی ۔ حجج : حجة سے مشتق ہے سال ۔المیل : شرعی میل دوہزار گز کا ہو تا ہے ۔ کیونکہ در مختار میں ہے کہ ایک میل چار ہزار ہاتھ کا ہو تا ہے ، اور ایک ہاتھ آدھا گز ہو تا ہے ،اسلئے چار ہزار ہاتھ دو ہزار گز ہوا ، عبارت یہ ہے  ۔ و المیل اربعة آلاف ذراع ۔ ( رد المحتار علی در المختار ، باب صلوٰ ة المسافر ، ج ثانی ، ص ٧٢٥ ) اور انگریزی میل سترہ سو ساٹھ گز 1760 کا ہو تا ہے اسلئے انگریزی میل شرعی میل سے 1.1363چھوٹا ہے اسلئے انگریزی میل سے ناپیں تو پانی 1.1363میل دور ہو  یعنی  گزدورہوتب تیمم کر سکتا ہے ۔اور کیلو میٹر شرعی میل سے 1.82869چھوٹا ہو تا ہے اسلئے 1.82869کیلو میٹر یعنی 1828.69 میٹرپانی سے دور ہو تب تیمم کرسکتا ہے ۔
ترجمہ :  (٨٠) اگر پانی تو پاتا ہومگر یہ کہ بیمار ہو پس خوف ہو کہ اگر پانی استعمال کرے گا تو اس کا مرض بڑھ جائے گا تو تیمم کر سکتا ہے ۔ 
وجہ:     (١) شریعت انسان کو مشقت شدیدہ میں مبتلا کرنا نہیں چاہتی  اس لئے اگر بیماری بڑھ جانے کا خوف ہو یا بیمار ہو جانے کا ظن غالب ہو تو تیمم کر سکتا ہے(٢) آیت لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا ۔(آیت ٢٨٦ سورة البقرة)  (٣) اور یہ آیت بھی گزری کہ اللہ تعالی امت  کو حرج میں مبتلا کر نا نہیں چاہتے ۔ ما یرید اللہ لیجعل علیکم من حرج و لکن یرید لیطھر کم و لیتم نعمتہ علیکم لعلکم تشکرون ۔ (آیت ٦ سورة المائدة ٥)  (٤) حدیث میں ہے کہ بیمار ہونے کا ظن غالب ہوتو تیمم کر سکتا ہے  عمرو ابن العاص یذکر ان عمر ابن العاص اجنب فی لیلة باردة فتیمم وتلا ولاتقلوا انفسکم ان اللہ کان بکم رحیما فذکرذلک للنبی ۖ فلم یعنف  (بخاری شریف ، باب اذا خاف الجنب علی نفسہ المرض او الموت او خاف العطش یتیمم، ج اول، ص ٤٩،نمبر٣٤٥)معلوم ہوا کہ سردی سے مرض بڑھنے کا خوف ہو یا بیمار ہونے کا خوف ہو تو تیمم کر سکتا ہے۔  (٥) اس حدیث سے معلوم ہو تا ہے کہ سردی کا خطرہ ہو تو تیمم کر سکتا ہے ۔ حدیث یہ ہے ۔عن عمر و ابن العاص قال : احتلمت فی لیلة باردة فی غزوة ذات السلاسل ، فاشفقت أن أغتسل فأ ھلک فتیممت ثم صلیت بأصحابی الصبح ، فذکرو ا ذالک لرسول اللہ  ۖ فقال یا عمرو ! صلیت بأصحابک  و أنت جنب ؟ فأخبرتہ بالذی منعنی من الاغتسال و قلت انی سمعت اللہ یقول : و لا تقتلوا أنفسکم ان اللہ کان 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter