Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

185 - 627
(٧٧)  فان لم تجد غیرھما یتوضأ بھما و یتیمم،  و یجوز ایھما قدم) ١  وقال زفرلا یجوزالا ان یقدم الوضوء لانہ ماء واجب الاستعمال فاشبہ الماء المطلق ٢ ولنا ان المطھراحدھما فیفید الجمع دون الترتیب،

جانورمنسوب ماں کی طرف ہو تا ہے اسلئے ماں کے جوٹھے کی طرح مشکوک ہو گا ۔(٢)حدیث میں ہے کہ خچر کا گوشت گدھے کی طرح مکروہ ہے ،حدیث یہ ہے عن جابر بن عبد اللہ قال : ذبحنا یوم خیبر الخیل و البغال و الحمیر ، فنھانا رسول اللہ  ۖ عن البغال و الحمیر ، و لم ینھنا عن الخیل ۔( ابوداود شریف ، باب فی اکل لحوم الخیل ،ص ٥٤١ نمبر ٣٧٨٩ ) اس حدیث میں ہے کہ خچر کا گوشت گدھے کی طرح ممنوع ہے ۔(٣)اس اثر میں اسکا ثبوت ہے ۔ عن حماد قال : البغل من الحمار ( مصنف ابن ابی شیبةنمبر ٣٠٨)(٤) دوسری روایت میں ہے ۔ عن ابراھیم قال : کان یکرہ سئور البغل ، والحمار ۔( مصنف ابن ابی شیبة ،٣١ فی الوضو ء بسور الحمار و الکلب من کرھہ ،ج اول ،ص ٣٥ نمبر ٣٠٧ ) اس اثر سے معلو م ہوا کہ گدھے اور خچرکاحکم ایک ہے  ۔  
 ترجمہ :  (٧٧)  پس اگر ان دونوں پانی کے علاوہ نہ پائے تو ان دونوں سے وضو کرے اور تیمم بھی کرے ۔ اور جائز ہے کہ کسی ایک کو مقدم کر لے ۔
تشریح :  کسی کے پاس پاک پانی نہیں ہے صرف گدھے یا خچر کا جوٹھا ہے جسکو مشکوک پانی کہتے ہیں ، تو چونکہ وہ پاک بھی اور پاک نہیں بھی ہے اسلئے پاک ہو نے کی حیثیت سے اس سے وضو کرے گا اور ہو سکتا ہو کہ ناپاک ہو اسلئے اسکے بعد تیمم بھی کر لے تاکہ دونوں پر عمل ہو جائے  ۔اسکی گنجائش ہے کہ چاہے پہلے تیمم کرے بعد میں وضو کرے اور اسکی بھی گنجائش ہے کہ پہلے وضو کرے اور بعد میں تیمم کر لے ۔اسلئے کہ اس وقت دونوں میں سے ایک پاک کرنے والی چیز ہے اسلئے دونوں کو کر لینا کافی ہے ۔ کون مقدم ہو اور کون موخر ہو اسکی خاصا ضرورت نہیں ہے 
ترجمہ :  ١   اور امام زفر  نے فر مایا کہ نہیں جائز ہے مگر یہ کہ وضو کو مقدم کرے ، اسلئے کہ یہ ایسا پانی ہے کہ اسکا استعمال کرنا واجب ہے اسلئے یہ مطلق پانی کے مشابہ ہو گیا ۔
تشریح :  امام زفر  کے یہاں یہ کہ گدھے کا جوٹھا ہو تو پہلے اس سے وضو کرے بعد میں تیمم کرے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ بہر حال پانی ہے اور مٹی پر اسکی فضیلت ہے اسلئے اسکو پہلے استعمال کرے ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ اس پانی کو استعمال کر نا ضروری ہے اسکے ہوتے ہوئے صرف تیمم نہیں کر سکتا اسلئے یہ مطلق پانی کی طرح ہو گیا اس لئے اسکو پہلے استعمال کرے ۔
ترجمہ :  ٢  اور ہماری دلیل یہ ہے کہ عضو کو پاک کر نے والی دونوں میں سے ایک چیز ہے اسلئے دونوں کو جمع کا فائدہ دیا نہ کہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter