Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

184 - 627
٥  و یروی نص محمد علی طھارتہ، ٦  وسبب الشک تعارض الادلة فی اباحتہ وحرمتہ، اواختلاف الصحابة عنھم فی نجاستہ و طھارتہ،  ٧   وعن ابی حنیفة  انہ نجس ترجیحا للحرمة والنجاسة، 
٨ والبغل من نسل الحمار فیکون بمنزلتہ  

کپڑے میں لگتا تھا پھر بھی آپ ۖ اس کپڑے میں نماز پڑھتے تھے ۔ اور جب اسکا پسینہ پاک ہے تو اسکا جوٹھا بھی پاک ہو گا کیونکہ اسکا جوٹھا بھی گوشت سے ہی  نکلتا ہے ۔ اسلئے اسکا جوٹھا پاک ہے البتہ دوسرے کو پاک کر سکتا ہے یا نہیں اس میں شک ہے  ۔ یہ عبارت اس بات کی تائید میں ہے کہ جوٹھا پاک ہے البتہ دوسرے کو پاک کر نے میں شک ہے ۔
ترجمہ :  ٥   اورروایت کی ہے کہ امام محمد نے اسکے پاک ہو نے کی تصریح ہے۔اگر ان سے پاک ہو نے کی تصریح ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ اسکا جوٹھا پاک ہے البتہ دوسرے کو پا ک کرنے میں شک رہے گا ۔
ترجمہ :  ٦   اور شک کا سبب اسکے مباح ہو نے اور اسکے حرام ہو نے میں دلائل کا تعارض ہے ، یا اسکے بارے میں صحابہ کا اختلاف ہے اسکے ناپاک اور اسکے پاک ہو نے کے سلسلے میں ۔
تشریح :  گدھے کا جوٹھا مشکوک ہے اسکی وجہ ، یا تو یہ ہے کہ حدیث سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ اسکا گوشت حلال ہے ، اور یہ بھی ثابت ہو تا ہے کہ اسکا گوشت حلال نہیں ہے ،چونکہ دلائل  دونوں طرح کے ہیں اسلئے اسکا جوٹھا مشکوک ہو گیا ، اسی طرح صحابہ میں اختلاف ہے کسی نے فرما یا کہ اسکا جو ٹھا پاک ہے اور کسی نے فرمایا کہ اسکا جوٹھا ناپاک ہے ۔ اسلئے یہ مشکو ک  ہو گیا ۔ اوپر دونوں قسم کے دلائل گزر گئے ۔دیکھ لیں ۔
ترجمہ :  ٧  امام ابو حنیفہ سے منقول ہے کہ گدھے کا جوٹھا نجس ہے حرمت اور نجاست کو ترجیح دینے کے لئے ۔
تشریح :   امام ابوحنیفة  بہت محتاط آدمی تھے اسلئے انکا قاعدہ یہ ہے کہ حرمت اور اباحت میں تعارض ہو تو حرمت کو ترجیح ہو گی اسی طرح پاکی اور ناپاکی میں تعارض ہو تو ناپاکی کو ترجیح ہو گی ،اس قاعدے کی بنیاد پر گدھے کے جوٹھے میں حرمت اور نجاست کو ترجیح ہو گی ۔ اسکے لئے اثر اور عبارت یہ ہے۔ عن ابراھیم قال لا خیر فی سور البغل و الحمار ، و لا یتوضأ أحد بسور البغل و الحمار ، و یتوضأ من سور الفرس و البرذون ، و الشاة و البعیر ۔ قال محمد  و ھو قول أبی حنیفة ، و بہ نأخذ (کتاب الاثار لامام محمد ،باب ما یجزیء فی الوضوء من سور الفرسو البغل و الحمار و السنور،ص ٢ ، نمبر ٧ )  اس اثر میں ہے کہ گدھے کے جوٹھے میں خیر نہیں ہے یعنی ناپاک ہے ۔
ترجمہ :  ٨   اور خچر گدھے کی نسل سے ہے اسلئے اسکا حکم بھی گدھے کے درجے میں ہے ،یعنی مشکوک ہے 
وجہ:    (١) جس خچر کی ماں گدھی ہو اور باپ گھوڑا ہواس خچر کا حکم اسکی ماں کی طرح ہے یعنی اسکا جوٹھا مشکوک ہے کیونکہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter