Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

152 - 627
(٥٢)  و شعر المیتة،  وعظمھا طاھر)

معلوم ہوا کہ ذبح کرنے سے بھی چمڑا پاک ہو جاتا ہے ۔حدیث یہ ہے عن ابی سعید : ان النبی  ۖ مر بغلام یسلخ شاة فقال لہ رسول اللہ  ۖ : تنح  حتی أریک ، فأدخل یدہ  بین الجلد و اللحم فدحس بھا حتی توارت الی الابط ثم مضی للناس و لم یتوضأ ۔زاد عمر فی حدیثہ : یعنی لم یمس ماء ۔(ابو داود شریف ،باب الوضوء من مس اللحم النیء و غسلہ ،ص ٢٨ نمبر ١٨٥   ابن ماجة ، باب السلخ ،ص ٤٦٢ نمبر ٣١٧٩) اس حدیث میں ہے کہ آپ ۖ نے ذبح کیا ہوا چمڑا چھویا اور دوبارہ وضو نہیں کیا،جس سے معلوم ہوا کہ ذبح کرنے سے بھی چمڑا پاک ہو جاتا ہے  (٣)دوسری وجہ یہ ہے کہ جس طرح دباغت دینے سے بہتا ہوا خون نکل جاتا ہے اور ناپاک رطوبت بھی نکل جاتی ہے اسی طرح ذبح کرنے سے بھی  بہتا ہوا خون نکل  جاتا ہے اور ناپاک رطوبت بھی نکل جاتی ہے اسلئے بھی ذبح کرنے سے چمڑا اور گوشت پاک ہو جائیں گے ۔(٤) ذبح کرنے سے بہتا ہوا خون نکل جاتا ہے اور گوشت پاک ہو جا تا ہے اور کھانے کے لئے حلال ہو جا تا ہے ، اسلئے ذبح کر نے سے چمڑا بھی  پاک ہو جائے گا 
فائدة :  بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جن جانوروں کا گوشت نہیں کھایا جاتا ہے ذبح کرنے سے اسکا چمڑا پاک نہیں ہو گا جب تک کہ دوبارہ اس پر دباغت نہ دیا جائے ۔انکی دلیل یہ حدیث ہے  عن ابی الملیح ابن اسامة عن أبیہ : أن رسول اللہ  ۖ نھی عن جلود السباع ۔(ابوداود شریف ،باب فی جلود النمور و السباع ،ص ٥٨١  نمبر ٤١٣٢ ) اس حدیث میں ہے کہ پھاڑ کھانے والے یعنی غیر ماکول اللحم کے چمڑے سے منع فرمایا ،اسکی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اسکا چمڑا بغیر دباغت سے پاک نہیں ہو گا ۔
 لغت :  اھاب : کچا چمڑا ۔دباغت : ببول کی پتی ڈال کر چمڑے کو پکاتے ہیں جس سے چمڑا پاک ہو جا تا ہے اسکو دباغت کہتے ہیں ۔حراسة : نگہبانی کرنا ۔اصطیاد : صید سے مشتق ہے شکار کر نا ۔رجس : ناپاک ۔کرامة : عزت ،احترام ۔النتن : بدبو ۔ فساد : بگڑنا اور خراب ہونا ۔تشمیسا : شمس سے مشتق ،دھوپ میں ڈالنا ۔تتریبا : تراب سے مشتق ہے مٹی میں ڈالنا ۔الذکاة : ذبح کرنا ۔رطوبة : چمڑے میں اور گوشت میں جو پانی ہو تا ہے اسکو رطوبت کہتے ہیں ۔ماکول : اکل سے مشتق ہے وہ جانور جسکا گوشت کھانا حلال ہے ۔
ترجمہ :  (٥٢) مردار کا بال اور اس کی ہڈی پاک ہے۔
تشریح : مردار چاہے ماکول اللحم ہو چاہے غیر ماکول اللحم ہو اسکی وہ چیزیں جن میں خون یا رطوبت نہیں ہو تی وہ چیزیں بغیر دباغت دئے بھی پاک ہیں ۔جیسے بال ،سینگ ،ہڈی ،کھر وغیرہ ۔ البتہ ان پر رطوبت لگی ہوی ہو تو دھوئے بغیر استعمال نہ کرے کیونکہ وہ تو پاک ہیں لیکن ان پر لگی ہوئی رطوبت ناپاک ہے ۔
 وجہ:    (١)بال ، ہڈی ، کھر اور سینگ میں بہتا ہوا خوان نہیں ہوتا ہے اور نہ ناپاک رطوبت ہوتی ہے اس لئے مردار کی یہ چیزیں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter